کشتواڑ کے دور افتادہ علاقہ واڑون میںسڑک حادثہ

0
134

دو افراد لقمہ اجل، دو دیگر زخمی
بابر فاروق
کشتواڑ// ضلع کشتواڑ کے دورافتادہ علاقہ واڑون میں بْدھ کے روز ایک ٹریکٹر سڑک حادثہ کا شکار ہوا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ایک ٹریکٹر جو سڑک سے برف ہٹانے کے کام میں جْٹا ہوا تھا انشن سے مْنگلی کی طرف سفر کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہوا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگوں نے بچاؤ کاروائی عمل میں لائی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق پیش آیا سڑک حادثہ میں دو افراد کی موت واقع ہوئی جبکہ دو افراد زخمی ہوئے جن میں محکمہ صحت میں کام کرنے والی ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ متوفین کی شناخت غلام محی الدین چوپان و عبدالغنی ساکنہ برائن واڑون کے طور پر ہوئی جبکہ زخمی افراد کی شناخت خورشید احمد و شافعیہ بانو کے طور پر ہوئی مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ کشتواڑ سے اپیل کی کہ زخمی افراد کو طبی سہولیات کے لیے بذریعہ ہیلی کاپٹر کشتواڑ منتقل کیا جائے۔ واضح رہے کہ سب ڈویژن مڑواہ حال ہی میں ہوئی برف باری کے سبب ضلع ہیڈکوارٹر سے منقطع ہوا ہے اور زخمی افراد کو اس وقت کشتواڑ منتقل کرنا دشوار ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بذریعہ X بارہمولہ و واڑون سڑک حادثات کے متوفین کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمی افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے متوفین کے لواحقین کے لیے پانچ پانچ لاکھ کا معاوضہ و زخمی مسافروں کے لیے ایک ایک لاکھ کا اعلان بھی کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا