دہلی حکومت کے کاموں پر فرمان جاری کرنے والے لیفٹیننٹ گورنر اپنا فرض پورا کرنے میں ناکام رہے: آپ

0
57

نئی دہلی، //عام آدمی پارٹی (آپ) نے دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ کو اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہلی میں خطرناک واقعات ہو رہے ہیں اور یہاں امن و امان کی صورتحال بدتر ہوتی جا رہی ہے۔
عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اور کابینی وزیر سوربھ بھاردواج نے آج کہا کہ پچھلے کچھ دنوں سے یہ دیکھا جا رہا ہے کہ دہلی میں بہت خطرناک واقعات ہو رہے ہیں اور دہلی میں امن و امان کی صورتحال خراب ہوتی جا رہی ہے۔ گزشتہ چند مہینوں میں دہلی تقریباً چوپٹ ہوگئی ہے۔ اگر ہم این سی آر بی کے اعداد و شمار پر نظر ڈالیں تو اس وقت دہلی میں جرائم کی شرح پورے ملک میں سب سے زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ این سی آر بی کے اعداد و شمار کے مطابق آج دہلی میں فی ایک لاکھ کی آبادی پر تقریباً 1832 جرائم ہو رہے ہیں، جب کہ قومی سطح پر اوسطاً فی ایک لاکھ کے قریب 258 جرائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں روزانہ فوجداری کے تقریباً 1189 معاملے درج ہو رہے ہیں۔
مسٹر بھاردواج نے کہا کہ کل ایک ویڈیو منظر عام پر آیا جس میں دیکھا گیا کہ جعفرآباد علاقے میں ایک قتل کے ایک گواہ کو دن دہاڑے لوگوں کے سامنے چاقو کے وار کر کے بے دردی سے قتل کر دیا گیا، اسی طرح دہلی کے آر کے پورم جیسے وی آئی پی علاقے میں کرایہ کے تنازع پر ایک آٹو رکشہ ڈرائیور نے بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف ) کے جوان کا گلا کاٹ کر قتل کر دیا، اسی طرح تلک نگر کے علاقے میں ایک کار شوروم کے مالک سے 5 کروڑ روپے بطور پھروتی طلب کئے گئے ہیں ۔ شو روم کے باہر فائرنگ کی گئی، انہوں نے بتایا کہ آج کی خبر ہے کہ ایک شخص کو قتل کرکے لاش نہر میں پھینک دی گئی۔
مسٹر بھاردواج نے کہا کہ دہلی میں بڑھتے ہوئے مجرمانہ معاملات لیفٹیننٹ گورنر کی ناکامی کا سیدھا ثبوت ہیں، انہوں نے کہا کہ دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر کے پاس صرف دو کام ہیں، پہلی دہلی پولیس اور دوسرا ڈی ڈی اے آپ لیڈر نے کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر ایک اسکول کے پرنسپل کی طرح دہلی حکومت کے وزراء کو خط لکھتے ہیں اور انہیں ان کے کام کے بارے میں مشورہ دیتے ہیں۔ افسران کے ذریعے حکومت کے کام میں رکاوٹیں کھڑی کرکے دہلی حکومت کے کام میں خلل ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں، لیکن ان کا اپنا کام دہلی کے امن و امان کو منظم کرنا اور ڈی ڈی اے محکمہ کو خوش اسلوبی سے چلانا ہے،جس میں وہ بالکل ناکام ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا