راجوری کی درہال تحصیل میں کالج کے مطالبہ کو لیکر عوام سراپا احتجاج

0
32

تعلیمی ادارے اور کارو باری نظام رہا بند ،حصول کالج تک احتجاج جاری رہے گا :عوام
تبریز ملک
درہالتحصیل درہال میں ڈگری کالج کی مانگ کو لے کر عوام ایک بار پھر سراپا احتجاج ہوئی اس دوران درہال میں تعلیمی ادارے بند رہے اور درہال تحصیل کے طلاب نے بھی زور دار احتجاج کرتے ہوئے کالج کا مطالبہ کیا ۔واضح رہے درہال کی عوام ایک طویل عرصہ سے کالج کی مانگ کو لیکر سراپا احتجاج ہے ۔گزشتہ دنوں درہال کی عوام نے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری سے بھی ملاقات کر کالج کا مطالبہ کیا تھا لیکن کچھ عرصہ کی خاموشی اور احتجاج کے سلسلہ کو بند رکھنے کے بعد ایک بار پھر درہال کی عوام کالج کی مانگ کو لیکر سراپا احتجاج ہے ۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز درہال میں جوآئنٹ ایکشن کمیٹی کے بینر تلے زور دار احتجاج کیا گیا اس دوران درہال کی عوام کے ساتھ ساتھ اسکولی طلاب نے بھی کالج کی مانگ کیلئے نعرے بازی کی اور اسکولوں کو بند رکھا گیا ۔اس موقع پر چیئرمین جوائٹ ایکشن کمیٹی ،خطیب جامع مسجد درہال حافظ محمد سعید،ذاہد سرفراز کے علاوہ تمام پارٹیوں کے ورکروں اور تمام اسکولوں کے طلبہ وطالبات سمیت ہزاروں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ اسی سلسلہ میں تمام تعلیمی ادرے اور دفتروں کے علاوہ دوکانیں بند رہی اورمشترکہ عہد کیا گیا کہ حصول کالج تک یہ احتجاج جاری رہے گامظاہرین نے کہا کہ پوری ریاست میں درہال ایک واحد تحصیل ہے جس میں آٹھ بائراسکینڈری اسکول ہیں اوراب تک یہاں کالج نہیں ہے۔ حالانکہ حکومت نے ایک یا دو ہائراسکینڈری اسکولوں پرکالج دئے ہیں اسلئے درہال میں بھی کالج دے کر یہاں کی عوام کے ساتھ انصاف کیا جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا