’پوری دنیا ہندوستان کے بارے میں مثبت خیالات کی حامل ہوگئی ہے‘

0
79
ETAWAH, MAY 5 (UNI):- Prime Minister Narendra Modi addressing a public meeting, in Etawah on Sunday. UNI PHOTO-71U

این ڈی اے اتحاد لوک سبھا اوراے پی اسمبلی کے انتخابات میں ریکارڈ بنائے گا:مودی

حیدرآباد؍؍وزیراعظم مودی نے اس یقین کااظہارکیا کہ این ڈی اے اتحاد لوک سبھا اوراے پی اسمبلی کے انتخابات میں ریکارڈ بنائے گا۔یہ آندھراپردیش کے ساتھ ساتھ ہندوستان کی ترقی کے لئے ایک اہم قدم ہوگا۔انہوں نے اے پی کے راجمندری میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جھارکھنڈ کے وزیر کے پرسنل سکریٹری کے مکان سے پہاڑبرابر نوٹ برآمد ہوئے ہیں۔یہ عوام سے چوری کی گئی رقم ہے۔
ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہوا ہے اس سے پہلے بھی کانگریس کے رکن پارلیمنٹ کے مکان سے بڑے پیمانہ پر رقم برآمد کی گئی تھی۔اتنی رقم برآمد ہوئی تھی کہ نوٹ گنتے گنتے مشینیں بھی تھگ گئی تھیں۔انہوں نے کہاکہ ہندوستان اصلاحات کی بنیاد پر تیزی کے ساتھ ترقی کررہا ہے۔
پوری دنیا ہندوستان کے بارے میں مثبت خیالات کی حامل ہوگئی ہے۔ایسے میں اے پی کے عوام کو چاہئے کہ وہ کانگریس اور وائی ایس آرکانگریس کے منفی رجحانات سے خود کودوررکھیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ ریاستی حکومت شراب اور رشوت خوری میں ملوث ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ آج آندھرا حکومت کو ریت مافیا اور شراب مافیا چلا رہے ہیں۔ وائی ایس آر کانگریس حکومت میں بدعنوانی اپنے عروج پر ہے اورترقیاتی کام تعطل کا شکار ہیں۔ مودی نے حکمران جماعت وائی ایس آر کانگریس پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ اس نے آندھرا پردیش میں تین دارالحکومت بنانے کا وعدہ کیا تھا تاہم، اس میں ناکام رہی۔انہوں نے کہاکہ تین دارالحکومتوں کی آڑ میں بڑی لوٹ مار کی جارہی ہے۔
حکمران جماعت کے لیڈران صرف کرپشن کر سکتے ہیں۔ مالی انتظام وائی ایس آر کانگریس کے دائرہ کار میں نہیں ہے۔ پولاورم پروجیکٹ کو ختم کرکے، انہوں نے آندھرا پردیش کی لائف لائن کو بھی روک دیا ہے۔ مرکزی حکومت اس پروجیکٹ کے لیے پہلے ہی 15000 کروڑ روپے فراہم کر چکی ہے تاہم، وائی ایس آر کانگریس حکومت نہیں چاہتی کہ اس میں مزید پیشرفت ہو۔ آج آندھرا پردیش کے کسان پریشان ہیں۔ کسانوں کو دھان کی مناسب قیمت بھی نہیں مل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بار آندھرا پردیش میں مودی کی ضمانت ہے، چندرابابو کی قیادت یہاں ہے، اور پون کلیان پر بھی ہمارا بھروسہ ہے۔ ہماری جیت آندھرا پردیش میں ڈبل انجن والی حکومت بنائے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا