محبوبہ مفتی کا منڈی تحصیل کے مختلف مقامات پرروڈ شو

0
95

کہابی جے پی دھاندلی کرنے کی تاک میں انتخابات ملتوی کرنے کی مانگ کررہی ہے
ریاض ملک

منڈی؍؍راجوری اننت ناگ پارلیمانی نشست پر پی ڈی پی امیدوار اور جموں و کشمیرکی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نیپونچھ کے ساتھ ساتھ کل مینڈھر اورسرنکوٹ کے بعد منڈی تحصیل کے مختلف مقامات پر روڈ شو کیا۔ وہیںشدید بارش اور کڑاکے کی ٹھنڈ کے دوران لوگوں نے بڑی تعداد میں محبوبہ مفتی کے روڈ شو کو کامیاب بنایاجہاں بڑی تعداد، میں خواتین نے بھی استقبال کیا۔
یاد رہے ان دنوں پارلیمانی انتخابات 2024 کے سلسلے میں پی ڈی پی صدر اور اننت ناگ راجوری پونچھ پارلیمانی حلقہ انتخاب سے امیداوار محبوبہ مفتی خطہ پیر پنجال کے دورے پر ہیں۔دریں اثناء محبوبہ مفتی نے دیگر اضلاع کے ساتھ ساتھ ضلع پونچھ کے مختلف علاقوں میں بھی روڈ شو کیا۔اسی سلسلہ میں آج تحصیل منڈی کے چکترو، ساتھرہ، چکراڑا، سیکلو، منڈی، راجپورہ، اڑائی پلیرہ، لوئیل بیلہ، براچھڑ، لورن، بٹل کوٹ تک روڈ شو کیاگیاجس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
اس دوران انتخابات کو ملتوی کرنے کے حوالے سے ہوچھے جانے پر محبوبہ نے کہاکہ بی جے پی انتخابات میں کچھ دھاندلیاں کرناچاہتی ہوگی ۔اس لئے وہ اس کو ملتوی کرنے پر زور دے رہی ہے۔انہوں نے عوام سے پی ڈی پی کے حق میں ووٹ دیکر جموں وکشمیر کو ایک پھر اس دلدل سے نکالنے کی اپیل کی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا