محبوبہ مفتی کا مینڈھر میں روڈ شو ،متعدد مقامات پر عوام سے تبادلہ خیال کیا

0
109
ANANTNAG, APR 20 (UNI):- PDP president Mehbooba Mufti addressing a gathering at Kahyar Haptnar, in Anantnag on Saturday. UNI PHOTO-33U

پی ڈی پی کے حق میں ووٹ کی اپیل ، کہا میرا مقصد عوام کی خدمت کرناہے
دائودخان

مینڈھر؍؍پی ڈی پی سربراہ اور امیدوار اننت ناگ راجوری پارلیمانی حلقہ محبوبہ مفتی نے مینڈھر میں روڈ شو کیا۔وہیں جڑانوالی گلی میںہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے خطہ پیر پنجال کے انچارج ایڈوکیٹ محمد رشید قریشی اورندیم رفیق خان کی قیادت میں انکا استقبال کیا جس کے بعد سینکڑوں کی تعداد میں گاڑیوں کے ایک بڑے قافلے کے ساتھ انہیں ہرنی لیا جایاگیا جہاں پر لوگوں سے تبادلہ خیال کے دوران انہوں نے لوگوں سے ووٹوں کے ذریعے مدد کرنے کی اپیل کی۔
بعد ازاں محبوبہ مینڈھر پہنچی اْور پھرچھترال میںایڈوکیٹمعروف خان کی قیادت میں ایک بھاری جلسہ سے خطاب کیا۔ وہیںچھجلہ منکوٹ میںسردار عبدلرحمن کے گھر مرد اور خواتین نے بھی پور جوش استقبال کیا۔واضح رہے مینڈھر میں مختلف مقامات پر محبوبہ نے درجن بھ رپروگراموں میں عوام سے تبادلہ خیال کیا ۔
اس دوران محبوبہ مفتی نے کہاکہ یہ انتخابات سڑک ،بجلی یا پانی کے نام پر نہیں لڑے جارہے بلکہ ریاست جموں و کشمیر کا تشخص ختم کرنے کے خلاف ایک عوامی منڈیٹ کے طور پر لڑے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 5اگست 2019کے بعد جموں وکشمیر کا تشخص پامال کیاگیا اور اب مقامی وسائل لوٹے جارہے ہیں جبکہ بے روزگاری ،بے کاری ،گھٹن عروج پر ہے۔انہوںنے کہا کہ یہ چنائوں حکومت یا بجلی سڑک پانی کیلئے نہیں بلکہ پارلیمنٹ تک ایک موثر آواز پہنچانے کیلئے ہیں تاکہ جموں وکشمیر کا نمائندہ پارلیمنٹ میں جموں وکشمیر کے مسائل پر بات کرسکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا