کشمیر میں 11 اور 12 مئی کو برف و باراں متوقع، کہیں کہیں تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان

0
88

سری نگر، ْْ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں 11 اور 12 مئی کو ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کے ساتھ کہیں کہیں تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران کہیں کہیں ہلکی بارشوں کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا وادی میں 11 اور 12 مئی کو پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کا امکان ہے اور اس دوران کہیں کہیں تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ وادی میں 13 مئی کو موسم جزوی سے کلی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ کہیں کہیں ہلکی بارشوں کا امکان ہے۔

موصوف ترجمان نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں 14 سے 17 مئی تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔

دریں اثنا خشک موسم کے بیچ وادی کے شبانہ درجہ حرارت میں بھی اضافہ درج ہوا ہے۔

گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 13.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت11.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 8.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت8.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت7.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت6.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت9.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 8.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت10.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت10.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا