ممبئی لوکل ٹرین کی جگہ آئے گی محفوظ وندے بھارت میٹرو

0
56

کپورتھلہ میں ریل کوچ فیکٹری میں وندے بھارت میٹرو ٹرین کا پہلا ریک تقریباً تیار ہے
یواین آئی

نئی دہلی؍؍ممبئی کی لوکل ٹرینوں کو اگلے تین سے چار سالوں میں وندے بھارت میٹرو ٹرین سیٹ سے بدل کردیا جائے گا، جو ممبئی کے یومیہ مسافروں کو میٹرو کے خطوط پر ایئر کنڈیشنڈ اور خودکار گیٹ والی محفوظ سروس فراہم کریں گے۔ریلوے بورڈ کے سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کپورتھلہ میں ریل کوچ فیکٹری میں وندے بھارت میٹرو ٹرین کا پہلا ریک تقریباً تیار ہے اور اگلے ماہ ٹیسٹنگ کے لیے سامنے آئے گا۔ ذرائع کے مطابق وندے بھارت میٹرو کے 50 ریک کی تیاری کے بعد مزید 400 ریک کی تیاری کا آرڈر دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ وندے بھارت میٹرو ملک کے 12 بڑے اور درمیانے شہروں کے درمیان روزانہ کے سفر کی سہولت فراہم کرے گی، وندے بھارت میٹرو ٹرین 12 بوگیوں کی ٹرین سیٹ ہوگی جسے ضرورت پڑنے پر 16 بوگیوں کا بنایا جا سکتا ہے۔ یہ ایک بہت تیزی سے رفتار پکڑنے اور تیز رفتاری سے رکنے والی ٹرین ہوگی جسے اوسطاً سو، سوا سو کلو میٹر کی دوری والے دو اہم اسٹیشنوں کے درمیان متعدد ٹرپ چلانے کا منصوبہ ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ مستقبل میں میٹروپولیٹن شہروں جیسے ممبئی، کولکتہ، چنئی وغیرہ میں مضافاتی خدمات میں چلنے والی ٹرینوں کو وندے بھارت میٹرو میں تبدیل کیا جا سکتا ہے، جس سے یومیہ کے مسافروں کو تیز، آسان اور زیادہ محفوظ ٹرین سروس مل سکے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا