ماسٹر صابر حسین کی طرف سے تبادلہ ہونے والے افسران کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

0
101

شیراز چوہدری
راجوری؍؍ پارلیمنٹ کے انتخاب سے قبل بڑے پیمانے پر افسران کے تبادلے ہوئے ہیں ضلع راجوری سے بھی کافی افیسران کے تبادلے ہوئے ہیں جن افسران کے یہاں سے تبادلے ہوئے ہیں ان کے اعزاز میں الگ الگ سیاسی و سماجی شخصیت کی طرف سے تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے آل انڈیا کنفیڈریشن اف ایس سی ایس ٹی کے سابقہ صدر چوہدری صابر حسین کی طرف سے ویلکم ہوٹل راجوری میں گزری شام ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا یہ تقریب ضلع سے تبادلہ ہونے والے افسران کے اعزاز میں رکھی گئی یاد رہے کہ چند روز قبل ڈپٹی ایس پی ہیڈ کوارٹر راجوری چوہدری مدثر حسین ،ڈپٹی ایس پی ڈی اے آر راجوری محمد شوکت چوہدری ،سب ڈویژن پولیس افسر تھنہ منڈی ڈپٹی ایس پی خالق چوہدری ،اسسٹنٹ کمشنر ریونیو راجوری چوہدری عمران رشید کٹاریہ، اور اسسٹنٹ کمشنر ڈیفنس راجوری سلیم قریشی کے اعزاز میں رکھی اس تقریب میں رکن ضلع ترقیاتی کونسل ڈونگی خالد چوہدری ،سابقہ بی ڈی سی چیئر پرسن راجوری دربار چوہدری ،سابقہ سرپنچ کوٹ دڑا خالق چوہدری ، گولڈن انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن فتح پور کے ناظم پرویز چوہدری ، نیشنل پبلک سکول کے ناظم کنوہ بڈیال ، بھارتی جنتا پارٹی کے ضلع نائب صدر ایڈوکیٹ چوہدری آصف کٹاریہ ،کانگرس پارٹی کے رہنما ایڈوکیٹ اعجاز کٹاریہ ، کے علاوہ بڑی تعداد میں سیاسی واہ سماجی شخصیت موجود تھی تقریب کے دوران تبادلہ ہونے والے افسران کی خدمات کو سراہا گیا اور کہا گیا کہ ان افسران نے لگن محنت اور امان داری کے ساتھ سماج کی خدمت کی ہے واضح رہے کہ ضلع راجوری کی عوام کی ہمیشہ سے یہ روایت ہے کہ جس بھی افیسر کا ضلع سے تبادلہ ہوتا ہے اس کو بڑی شان و شوکت کے ساتھ ضلع سے الوداع کیا جاتا ہے اسی روایت کو ایک بار پھر ماسٹر صابر حسین چوہدری نے برقرار رکھا اور ضلع سے تبادلہ ہونے والے افسران کے اعزاز میں ایک بہترین الودائی تقریب کا انعقاد کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا