منڈی میں تحصیلدار اور بلاک ڈیولپمنٹ آفیسران کے اعزاز میں الوادعی پارٹیوں کا اہتمام

0
150

عوام جب تک اپنے حقوق کو پہچان کر معاشرہ سے رشوت کا خاتمہ نہیں کرپاتے تب تک ترقی ناممکن ہے:مقررین
ریاض ملک
منڈی؍؍ منڈی تحصیل کمپلیکس میں تحصیلدار منڈی شہزاد لطیف خان اور بلاک ترقیاتی آفیسر منڈی خلیل احمد بانڈے دونوں آفیسران کے اعزاز الوادعی پارٹی کا اہتمام کیاگیا۔محکمہ مال اور محکمہ دیہی ترقی کی جانب سے شاندار الوداعی پارٹی میں بڑی تعداد میں مختلف محکموں کے افیسران ملازمین سابق پنچایت نمائیدگان سماجی وسیاسی شخصیات کے علاوہ عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔جہاں تحصیلدار منڈی شہزاد لطیف خان کے ساڑے تین سالہ دور اقتدار کی بہترین عوامی خدمات کو اجاگر کیاگیا۔ اور رشوت سے پاک ساڑے تین سالوں کو بے مثال قرار دیتے ہوے تحصیل دار منڈی اور بی ڈی او منڈی خلیل احمد بانڈے کو مبارک باد پیش کی گئی۔ وہیںپر بہت کم عرصہ رہنے کے بعد تبدیل ہونے والے بلاک ترقیاتی افیسر خلیل احمد بانڈے کے جزبہ خدمت خلق کی بھی سرہانہ کی گئی۔اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اب تک کے بہترین آفیسران قرار دیا۔ اس موقع پر بلاک ترقیاتی افیسر منڈی نے منڈی عوام اور عوامی نمائندوں ودیگر افیسران ملازمین سماجی وسیاسی شخصیات کی جانب سے عزت افزائی پر شکریہ اداکیا۔ جبکہ تحصیل دار منڈی شہزاد لطیف خان منڈی نے عوام الناس کے نام کہاکہ اب تک جو کچھ میں نے کیاوہ اپنی زمہ داری سمجھ کر کیا ہے۔ اور اپنے کام کے حوالے سے صرف اپنے رب کا دل میں خوف ہے۔ لیکن عوام کو چاہے کہ وہ سماج اور معاشرہ میں کالی بھیڑوں سے خود کو بچائیں۔اور اپنے معاشرہ کو رشوت جیسی لعنت سے پاک بناکر اپنے گاوں اور علاقع کی ترقی کو یقینی بنائیں انہوں نے تمام محکموں کے آفیسران ملازمین سابق سرپنچوں سماجی وسیاسی شخصیات ودیگر عوام کا پیار محبت اور خلوص پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔اور یہ امید کرتاہوں کہ آئندہ بھی اس عوام کے لئے اپنی بساط کے مطابق جو میرے بس میں ہوگاکام کروں گا۔ اس دوران سماجی کارکن فاروق احمد خان اور بلال احمد مخدمی کی قیادت میں بھی دونوں افیسران کو شاندار پارٹی دی گئی۔ جبکہ منڈی بس اڈامیں انجم ٹور اینڈ ٹورایزم کی جانب سے بھی بہترین الوادعی پارٹی دی گئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا