مفتی اعظم جموں کشمیر کو صدمہ، والدہ انتقال کر گئیں

0
100

صوبائی اکائی نے مفتی اعظم جموں و کشمیر مفتی ناصر الاسلام کے ساتھ کیا اظہار تعزیت
ایم شفیع رضوی
جموں// جموں کشمیر کے مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام کو صدمہ والدہ کہہ گئی دنیا فانی کو خیر اباد مفتی اعظم موصوف کے ساتھ کئی سیاسی سماجی شخصیات نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کی بخشش اور مغفرت کی دعا کی ہے بالخصوص مسلم پرسنل لاء بورڈ صبح جموں صوبائی صدر حضرت مولانا مفتی نذیر احمد قادری اور جملہ اراکین نے مفتی اعظم جموں کشمیر مفتی ناصر الاسلام کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کے ساتھ ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا ہے اور کہا ہے کہ اس دکھ بھری گھڑی میں ہم بھی لواحقین کے ساتھ ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور اللہ رب العزت کی بارگاہ میں دعا گو ہیں کہ اللہ رب العزت مرحومہ کی بخشش و مغفرت فرما کر اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے لوحقین کو صبر و تحمل عطا فرمائے جو صبر کریں اس پر اللہ رب العزت اجر عظیم عطا فرمائے حضرت مولانا مفتی نذیر احمد قادری نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ مرحومہ موصوفہ نہایت ہی نیک سیرت خاتون تھی صوم و صلاۃ کی پابند تھی غریبوں یتیموں بے ساروں کے ساتھ ہمیشہ ہمدردی کے ساتھ پیش اتی تھی نیک اعمال کی ادائیگی کے لیے ہمیشہ پیش پیش رہتی تھی اظہار تعزیت کرنے والے بورڈ کے اراکین میں صوبائی نائب صدر حضرت مولانا مفتی شبیر احمد نوری امام و خطیب جامع مسجد شریف کریانی تالاب بٹھنڈی , حضرت مولانا الحاج مظفر حسین رضوی ترجمان اعلی , حضرت مولانا مفتی لیاقت علی نعیمی امام و خطیب جامع مسجد شریف سدرہ جموں، حضرت مولانا محمد سخی خان راٹھور، حضرت مولانا محمد شفیع رضوی صوبائی جنرل سیکرٹری مسلم پرسنل لاء بورڈ جموں، حضرت مولانا علی حسین رضوی رامبن ، حضرت الحاج طارق حسین قادری بٹوت، الحاج محمد فرید پھامبڑا ضلع صدر سانبہ ، ماسٹر محمد حسین زبر درماڑی ضلع صدر ریاسی ، فیصل رضا بوکڑا ضلع یوتھ صدر سانبہ ،محمد طیب رضا وغیرہ دیگر جملہ اراکین نے مفتی موصوف کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا