غزل

0
60

ڈاکٹر مستمر
نگر کا حسن کیا ہے؟ جاٹنی دیکھ
بہ شکلِ اردو بھاشا، گوجری دیکھ
نہ جا میرے لباسِ تن پہ نادان
جنوں میرا، مری دیوانگی دیکھ
خلافِ خو سبھی کچھ ہو رہا ہے
ہے کیا یہ رہبری؟ تو رہزنی دیکھ
عجب کیا ہے؟ چرائے میرے اشعار
مرا طرزِ سخن اور شاعری دیکھ
اگر ہے چشمِ بینا پاس تیرے
فقیری میں مری تو خسروی دیکھ
یقیناً میں گناہوں کا ہوں پتلا
مگر میری ادائے عاجزی دیکھ
یقیناً شرک میں جیون گزارا
مگر اب میرا طرزِ بندگی دیکھ
ہے صحرا میں چراغاں میرے دم سے
سراسیمہ ہوں، آشفتہ سری دیکھ
ہمیشہ ڈھائے گھر کا بھیدی لنکا
شکایت بھائی نے کی، مخبری دیکھ
فدا ہے مستمر ہندوستاں پر
جڑا ہوں میں زمیں سے دلبری دیکھ

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا