سب ضلع اسپتال مینڈھرخستہ حالی کا شکار

0
22

اسپتال کے ارد گرد چہار دیواری کروائی جائے : عوام
ناظم علی خان
مینڈھر//سب ضلع ہسپتال مینڈھر کی حالت نہائت ہی خستہ ہے کیونکہ سب ضلع ہسپتال مینڈھر کئی سال قبل بنا ہے اور سرکار نے اس پر کروڑوں روپے خرچے ہیں تاکہ لوگوں کو سہولیات مل سکے اس سلسلہ میں مینڈھر علاقہ سے تعلق رکھنے والے محمد کبیر ،گل محمد،محمد اشفاق کا کہنا ہے کہ سب ضلع ہسپتال مینڈھر میں اس وقت تک چار دیواری نہیں لگائی گئی جس کی وجہ سے لوگ ہسپتال کی زمین پر لگاتار قبضہ کر رہے ہیں جبکہ ہسپتال کے اندر سے کئی راستے گزرتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ ہسپتال کی زمین کو لوگوں نے اپنی مالکیتی زمین بنائی ہوئی ہے، کیونکہ ہسپتال کے ارد گرد رہنے والے تمام لوگ اپنی نجی گاڑیاں بھی ہسپتال کے گیڈ کے اندر لگاتے ہیں اور جب شام کے وقت اگر کوئی مریض ایمرجنسی ہسپتال لایا جاتا ہے تو وہ گاڑی ہسپتال کے گیڈ سے اندر نہیں جا سکتی کیونکہ ہسپتال کے احاطہ میں بے شمار گاڑیاں لگی ہوتی ہیں ،اور ہسپتال کے احاطہ سے دن بھر ہزاروں لوگ اپنے کام کے لئے آتے جاتے ہیں کیونکہ چار دیواری نہ ہونے کی وجہ سے ہر طرف سے لوگ ہسپتال کے احاطہ میں آتے جاتے رہتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی مریض ایمرجنسی ہسپتال میں پہنچتا ہے تو لوگوں کو یہ بھی پتہ نہیں چلتا کہ ڈاکٹرکہاں پر بیٹھتے ہیں کیونکہ راستہ عام ہونے کی وجہ سے عام مریضوں کو کئی قسم کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ان کا کہنا تھا کہ ہسپتال کے ارد گرد کئی لوگوں نے ہسپتال کی زمین پر قبضہ کر لیا ہے لوگوں کا کہنا ہے کہ ہسپتال کی زمین کی باقاعدہ نشان دیہی کروا کر زمین کو بچایا جائے تاکہ لوگ ناجائز تعمیر نہ کریں ۔انھوں نے کہا کہ اگر اسی طرح کھلی زمین رہی تو پھر لوگ ہسپتال کے اند رپہنچ جائیں گے اور کہیں گے یہ زمین ہماری ہے۔اس سلسلہ میں جب بی ایم او مینڈھر ڈاکٹرپرویز خان سے بات ہوئی تو ان کا کہنا تھا کہ کچھ سال قبل چار دیواری کے لئے پیسہ آیا تھا لیکن اس کا کوئی پتہ نہیں کہ کیوں نہیں خرچہ گیا اور پیسہ واپس چلا گیا ۔انھوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں میں نے ایک پلان بنا کر حکومت کو بھیجا ہوا ہے تاکہ ہسپتال کی چار دیواری ہو سکے ان کا کہنا تھا کہ لوگ ہسپتال کی زمین پر قبضہ کررہے ہیں جس کے لئے میں نے انتظامیہ کو خط لکھا ہے جس پر نائب تحصیلدار مینڈھر تعارف حسین شاہ نے سوموار کو ہسپتال کا چکر لگا کر کچھ ناجائز تعمیرات ہٹائی لیکن ابھی بڑا کچھ باقی ہے جس کو جلد نشانہ دیہی کروانے کے بعد ہٹایا جائے گا ا،ور جلد ہسپتال کی چار دیواری بھی کروائی جائے گی تاکہ ہسپتال کی جائداد پر ناجائز تعمیرات نہ ہوں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا