شوپیاں میںاسکول گاڑی پہ سنگبازی

0
44

طالب علموں کو نشانہ بنانا پاگل پن :عمرعبداللہ بزدلانہ حرکت ؛بخشانہ جائیگا: محبوبہ مفتی
لازوال ڈیسک

سرینگرریاستی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی اور نیشنل کانفرنس کے کارگذار صدر عمر عبداللہ نے اس واقعہ پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ ریاستی پولیس کے سربراہ ڈاکٹر شیش پال وید نے کہا کہ ملوثین کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔ انہوں نے مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ’شرپسندوں نے رینبو سکول شوپیان کی گاڑی پر پتھراو¿ کرکے دوسری جماعت کے طالب علم ریحان کو زخمی کردیا۔ سر میں زخم آنے والے ریحان کو سکمز منتقل کیا گیا ہے۔ پتھر بازوں کا طالب علموں کو نشانہ بنانا پاگل پن ہے۔ ان مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا‘۔ کشمیر زون پولیس کے آفیشل ٹویٹر اکاو¿نٹ پر ایک ٹویٹ میں کہا گیا ’پولیس نے شوپیان میں پیش آئے پتھراو¿ کے واقعہ جس میں ایک بچہ زخمی ہوا ہے، کا سنجیدہ نوٹس لیا ہے۔ ہم آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ قانونی کاروائی کی جائے گی‘۔ وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے واقعہ پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا ’شوپیان میں سکولی بس پر پتھراو¿کے واقعہ کے بارے میں جان کر حیران اور پریشان ہوں۔ اس بزدلانہ حرکت کے ملوثین کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا‘۔ نیشنل کانفرنس کے کارگذار صدر عمر عبداللہ نے ٹویٹ میں لکھا ’پتھربازوں کو عام معافی دینے کا مقصد مناسب رویہ کو جنم دینا تھا۔ ان میں سے کچھ غنڈے اس معافی کو مزید پتھراو¿ کرنے کے لئے استعمال کررہے ہیں‘۔ اس واقعہ سے قبل بدھ کے روز اننت ناگ پہلگام روڑ پر پیش آئے ایک واقعہ میں کیرالہ سے تعلق رکھنے والے چھ سیاحوں کو معمولی نوعیت کی چوٹیں آئیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا