بلاورپولیس کی غفلت سے شہری کادن دھاڑے قتل

0
27

500روپے واپس لوٹانے پرتکرار،بیچ بچاﺅکرنے آئے شخص پرچاقوﺅں سے حملہ
اسپتال میں ہوئی موت؛گاڑی ضبط، ملزمان گرفتار :پولیس

ابو عذیر

بلاور کٹھوعہاُدھارکے طورپرلئے گئے 500روپے واپس لوٹانے کامطالبہ کررہے ایک نوجوان پرکٹھوعہ کے بلاورمیں جانلیواحملہ کیاگیااس دوران بیچ بچاﺅکرنے آئے شخص پرہی چاقوﺅں سے حملہ کرتے ہوئے اِسے موت کی ابدی نیند سلادیاگیا،قتل کی یہ سنسنی خیزواردات دِن دھاڑے اور پولیس کی غفلت سے رونماہوئی۔بعد ازاں پولیس نے قاتلوں کو گرفتار کرنے کی تصدیق کی ہے، مقتول کی لاش آبائی گاﺅں پہنچتے ہی وہاں صفِ ماتم بچھ گئی اوررشتہ داروں ومقامی لوگوں نے پولیس کی غفلت کیخلاف احتجاجی مظاہرے کئے۔تفصیلات کے مطابق تحصیل بلاور کے دھیول گاﺅں میں ایک جے ای کے صاجزادے نے منگل کو چاقو سے لیاقت میر نامی شہری پر جان لیوا حملہ کیاجس کے بعد وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ بیٹھا ،رشتہ داروں وگاﺅں کے لوگوں نے دن دہاڑے قتل کی اس سنسنی خیزواردات کے بعدزبردست احتجاج کیاجبکہ پولیس کوپیشگی اطلاع ملنے کے باوجود غفلت شعاری پرسوال اُٹھائے گئے ہیں، پولیس نے قاتلوں کو گرفتار کرنے کادعوی ٰ کیاہے۔دراصل منگل کے روز ڈوڈہ کے رہنے والے عابد حسین نامی ایک طالب علم کوکچھ شرپسندوں نے مارنے کی دھمکی دی گئی تھی جس کے بعد عابد نے پولیس کواطلاع دی کہ مجھے جان کا خطرہ ہے تو پولیس موقع پر پہنچی ۔عابد نے ایک نوجوان کوکچھ عرصہ قبل 500روپے اُدھاردئےے تھے جواچانک کافی عرصے بعد ملاقات ہونے پراُس نے واپس لوٹانے کیلئے کہاجس پردونوں کے مابین بحث وتکرارہوگئی اور پیسے واپس لوٹانے کے بعد اس نوجوان نے اِسے مارنے کی دھمکی دی جس کے بعد پولیس کو طلب کیاگیا اس دوران دھمکیاں دینے والے عناصر کچھ دیرکیلئے کہیں روپوش ہوگئے، پولیس اہلکاروں نے انتہائی غےرپیشہ ورانہ اورغفلت شعاری برتتے ہوئے نوجوان کو تھوڑی دیر گھماکروہیں واپس چھوڑ دیااورکہاکہ دوبار ہ کوئی پریشانی ہوتواطلاع کردینا،حالانکہ پولیس کوبتاےاگیاتھاکہ وہ حملہ کرنے کی تاک میں بےٹھے شرپسندیہیں کہیں آس پاس ہیں لیکن پولیس نے ان کی تلاش کے بجائے واپسی کی راہ لی جس کے جاتے ہی تےزدھارہتھیاروں سے لیس غنڈہ عناصرنے اس نوجوان پرحملہ بول دیا،اورنامی نوجوان کے ساتھ لڑائی کرنے لگے انہیں۔ا س سلسلہ میں لڑائی کو چھڑوانے کے لئے قریبی دُکاندارلیاقت میر باہر آیا اورانہیں سمجھانے کی کوشش کی۔اس دوران عابد کے ساتھ جھگڑا کرنے والے تینوں ساتھیوں نے لیاقت پر چاقو سے حملہ کر دیا جسکے نتیجے میں انکے پیٹ میں شدید زخم ہوگیا اور وہ تینوں حملہ آورفرار ہو گئے۔زخمی حالت میں لیاقت کو اسپتال پہنچایا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے انہیں فوراََ جموں منتقل کر دیااور منگل کی شام جہاں انکا آپریشن ہواتاہم وہ جان برنہ ہوسکااورزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے آخری سانسیں لیں۔ان کی موت کی خبر پھیلتے ہی علاقہ میں صف ماتم بچھ گئی اور حالات کو قابو میں رکھنے کیلئے انٹرنیٹ سروس معطل کر دی ۔جب گزشتہ روز لیاقت کی نعش ان کے آبائی علاقہ میں پہنچی تو عوام نے پر نم حالت میں زور دار احتجاج کیا ۔ذرائع کے مطابق پولیس نے ہنی کھجوریہ اور اس کے ایک اور ساتھی کو حراست میں لے لیا ہے اور مزید دو کی تلاش میں پولیس جٹی ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق احتجاج کر رہے مظاہرین کے پاس ایس ایس پی کٹھوعہ اور ایس ڈی پی او پہنچے اور انہیں یقین دہانی کروائی کہ تین دنوں کے اندر ملزموں کو حراست میں لے لیا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا