شاہ محمد تانترے کی قیادت میں گاؤں فتح پور کا وفد ڈپٹی کمشنر پونچھ سے ملاقی

0
146

سڑک اور پانی سے جڑے مسائل کیے پیش، ڈپٹی کمشنر پونچھ نے جلد ازالہ کرنے کی کرائی یقین دہانی
لازوال ڈیسک
پونچھ// مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے گاؤں فتح پور کا ایک وفد سابق ایم ایل اے حویلی(پونچھ) و جموں کشمیر اپنی پارٹی کے ضلع صدر شاہ محمد تانترے کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر پونچھ یاسین محمد چوہدری سے ہوا ملاقی اور اپنے سڑک و پانی سے جڑے مطالبات کیے پیش جن کو جلد حل کروانے کی ڈپٹی کمشنر پونچھ یاسین محمد چوہدری نے کرائی یقین دہانی۔اس ضمن میں سرپنچ فتح پور اختر کرمانی نے بتایا کہ انکی ایک لنک سڑک جو نابارڈ اسکیم کے تحت تعمیر ہونی تھی وہ تا حال مکمل نہیں ہوئی اور ایک پینے کے پانی کی اسکیم جو پہلے فتح پور-لال پاک کے نام سے منسوب تھی جو تقریبا 4 کروڑ 54 لاکھ کی تھی اور 2019 میں اس پر پیشرفت ہوئی تھی کا نام تبدیل کر اس میں فتح پور دھڑہ و کہنوں کا نام بھی جوڑ دیا جبکہ یہ فتح پور کی تھی اور یہ بھی تا حال پایہ تکمیل تک نہیں پہنچی یہ دونوں مسائل ہم نے ڈپٹی کمشنر پونچھ کے سامنے پیش کیے جس پر انہوں نے اسی وقت متعلقہ محکمہ سے اس ضمن میں جواب طلب کیا اور انہیں ان مسائل کا ازالہ جلد کرنے کی یقین دہانی کرائی۔اس ضمن میں شاہ محمد تانترے نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ گاؤں فتح پور میں یہ دونوں مسائل جن کا ذکر معزز سرپنچ پنچایت حلقہ فتح پور نے کیا، میں نے ڈپٹی کمشنر پونچھ سے ان پر تفصیلی بات چیت کی جس کے بعد ڈپٹی کمشنر پونچھ نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ وہ جلد ان مسائل کا ازالہ خود کروائیں گے اور اس ضمن میں انہوں نے متعلقہ محکمہ کے افسران سے جواب بھی طلب کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈپٹی کمشنر پونچھ ایک نہایت ہی ایماندار شخص ہیں جن کی پونچھ تعیناتی کے بعد ترقی کا انقلاب پیدا ہوا ہے اور بہت سے زیرِ التوائ￿ منصوبوں پر پیشرفت کر انکے کاموں کی شروعات کروائی ہے جو قابلِ سراہنا بات ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی ہر گھر نل سے جل کی اسکیم عام عوام کے لیے راحت پہنچانے کی بات ہے اور موجودہ منتخب نمائندگان و افسران کو اسے پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ضرورت ہے نہ کہ انکے راستے میں کانٹے پیدا کرنے یا انہیں ٹھنڈے بستے میں ڈالنے کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا