عبدالقیوم نے سینئر سپریٹنڈنٹ آف کشتواڑ کا چارج سنبھالا

0
84

ضلع میں تعینات پولیس آفیسران کے ساتھ تعارفی اجلاس منعقد ، محنت و لگن سے فرائض انجام دینے پر دیا زور
بابر فاروق
کشتواڑ// عبدالقیوم نے بْدھ کے روز ضلع کشتواڑ میں سینئر سپریٹنڈنٹ آف پولیس کا چارج سنبھالا۔ اس موقع پر ضلع پولیس ہیڈکوارٹر میں سینئر پولیس آفیسران نے ان کا شاندار استقبال کیا اور ان کے اعزاز میں گارڈ آف آنر پیش بھی کیا گیا۔ کشتواڑ سے تبادلہ ہونے والے سینئر سپریٹنڈنٹ آف پولیس خلیل پوسوال نے نئے سینئر سپریٹنڈنٹ آف پولیس عبدالقیوم کو چارج سونپا۔ چارج سنبھالنے کے بعد، سینئر سپریٹنڈنٹ آف پولیس کشتواڑ عبدالقیوم نے ضلع پولیس آفیسران کے ساتھ ایک تعارفی میٹنگ کی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کشتواڑ کے لوگوں کو درپیش مسائل کے حل میں لگن اور جوش و جذبے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے ٹیم ورک کی ضرورت پر زور دیا اور ہر آفیسر کو کْھلی بات چیت کو برقرار رکھنے کی ہدایت دی، عام لوگوں کے لیے ان کے دروازے ہمیشہ کھلے رکھیں تاکہ ان کے مسائل آسانی سے حل کیے جائیں۔ سینئر آف پولیس کشتواڑ عبدالقیوم نے عوامی خدمت کا عْزم اور کشتواڑ میں عوام کی حفاظت، فلاح و بہبود کو بڑھانے کے لیے مشترکہ کوششوں کو جاری رکھنے پر زور دیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا