سی یو جے نے ہوم اسٹے انٹرپرینیورئل ڈیولپمنٹ پروگرام کا اہتمام کیا

0
61

نئے کاروباری منصوبے کے طور پر آمدنی اور روزگار پیدا کرنے کے لیے ہوم اسٹیز کو رجسٹر کرنے کی ترغیب دی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ا سکول آف بزنس سٹڈیز، سنٹرل یونیورسٹی جموں نے پروفیسر سنجیو جین، وائس چانسلر، سی یو جے کی رہنمائی میںسانبہ ضلع کے مقامی باشندوں کو ایک نئے کاروباری منصوبے کے طور پر آمدنی اور روزگار پیدا کرنے کے لیے ہوم اسٹیز کو رجسٹر کرنے کی ترغیب دی۔
اس سنکلپ کے تحت ضلع سامبہ کے نوجوانوں کے لیے ہوم اسٹے انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام پر سکل ڈیولپمنٹ کورس تیسرے ہفتے میں داخل ہو رہا ہے جس میں فیلڈ ماہرین کی طرف سے عملی نمائش فراہم کی جا رہی ہے۔ اس تناظر میں ٹورسٹ آفیسر اور کورس کے کوآرڈینیٹر راجیش رینا نے کورس کے شرکاء سے بات چیت کی اور ہوم اسٹے کے رجسٹریشن کے عمل کے بارے میں اپنی قیمتی بصیرت کا اشتراک کیا اور خطے میں ہوم اسٹے کی کامیابی کی کہانیوں پر تبادلہ خیال کیا۔
وہیںپروجیکٹ ٹیم نے آگاہ کیا کہ اگلے ہفتے کے دوران شرکاء کو ہینڈ آن ٹریننگ فراہم کرنے کے لیے مشہور اداروں کے ساتھ ریزورٹس، ریستوراں اور ہوم اسٹے پر لے جایا جائے گا۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ موجودہ ایم او یو پر ڈسٹرکٹ اسکل کمیٹی، سانبہ اور اسکول آف بزنس اسٹڈیز، سینٹرل یونیورسٹی آف جموں کے درمیان ایل جی سنہا کی موجودگی میں دستخط کیے گئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا