جمعتہ الوداع کے مقدس موقعے پر سید محمد الطاف بخاری کی عوام کو مبارکباد

0
152

جموں کشمیر میں دائمی امن و استحکام اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کرنے کی اپیل کی
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍ اپنی پارٹی کے سربراہ سید محمد الطاف بخاری نے جمعتہ الوداع کے مقدس موقع پر عوام بالخصوص مسلمانانِ جموں کشمیر کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کی ہے۔اپنے ایک پیغام میں، سید محمد الطاف بخاری نے کہا، ’’جمعہ الوداع کے اس مقدس موقع پر، میں جموں و کشمیر کے لوگوں، خاص طور پر مسلمانوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ مقدس موقع دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے ایک عظیم روحانی اہمیت کا حامل ہے۔ اس دن دنیا بھر کے مسلمان رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اپنی عبادات اور نیک اعمال کی قبولیت کے لیے دعا کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ سے اپنے اہل خانہ، دوستوں اور انسانیت کے لیے رحمتیں بھی مانگتے ہیں۔‘‘
اپنی پارٹی کے سربراہ نے جموں و کشمیر کے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ اس مقدس موقع پر اس سرزمین کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔انہوں نے کہا، ’’میں مسلمانوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ جموں و کشمیر میں پائیدار امن و استحکام اور عوام کی خوشحالی کے لیے دعا کریں۔‘‘اپنی پارٹی کے سربراہ نے انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ جمعتہ الوداع پر مناسب سہولیات اور پبلک ٹرانسپورٹ کی دستیابی کو یقینی بنائے تاکہ لوگ بغیر کسی پریشانی کے خانقاہوں اور اہم مساجد میں منعقد ہونے والے بڑے بڑے اجتماعات میں شرکت کرسکیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا