سید محمد الطاف بخاری کا غلام حسن میر کی ہمشیرہ نسبتی کے انتقال پر اظہار افسوس

0
117

نارہ بل سرینگر میں سوگوار کْنبے سے جاملے، تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍ اپنی پارٹی کے سربراہ سید محمد الطاف بخاری نے پارٹی کے سینئر نائب صدر غلام حسن میر کی ہمشیرہ نسبتی کے انتقال پر اپنی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ محترمہ عتیقہ اہلیہ مرحوم غلام احمد وانی کا انتقال آج مختصر علالت کے بعد نارہ بل سرینگر میں واقع ان کے گھر پر ہوا۔موصولہ بیان کے مطابق سید محمد الطاف بخاری نے آج نارہ بل میں واقع سوگوار کْنبے کے گھر جاکر لواحقین کے اظہار تعزیت کیا۔ اس موقعے پر غلام حسن میر اور سوگوار کْنبے کے دیگر اراکین سے ملے اور اْن کے ناقابلِ تلافی نقصان پر اپنے گہرے دْکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب اور غمزدہ خاندان کے صبر و تحمل کیلئے بھی اللہ تعالیٰ سے دعا کی۔
درایں اثنا غلام حسن میر کی ہمشیرہ نسبتی کے انتقال پر اپنی پارٹی کے جن رہنماوں نے اظہار تعزیت کیا ہے، اْن میں پارٹی کی پارلیمانی امور کمیٹی کے چیئرمین محمد دلاور میر، نائب صدر ظفر اقبال منہاس، نائب صدر جاوید مصطفی میر، نائب صدر ذولفقار چودھری، نائب صدر اعجاز احمد خان، جنرل سیکرٹری رفیع احمد میر، جنرل سیکرٹری وجے بکایا، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ہلال احمد شاہ، صوبائی صدر محمد اشرف میر، صوبائی صدر منجیت سنگھ، سینئر رہنما اور سرینگر کے سابق میئر جنید عظیم متو، سٹیٹ سیکرٹری اور ترجمان منتظر محی الدین ، میڈیا ایڈوائزر فاروق اندرابی، پارٹی کے تمام ضلع صدور اور دیگر لیڈران شامل ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا