شیو سینا نے کشمیر سے نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کی حمایت کا اعلان کیا

0
89

شیوسینا نے ہمیشہ ملک اور عوام کے حق میں آواز اٹھائی ہے: منیش ساہنی
لازوال ڈیسک
جموں// شیوسینا (یو بی ٹی) جموں کشمیر یونٹ کی طرف سے کشمیر کی دو لوک سبھا سیٹوں پر نیشنل کانفرنس اور اننت ناگ سے پی ڈی پی کو مشروط حمایت کااعلان کیا۔وہیں شیو سینا (یو بی ٹی) کے ریاستی سربراہ منیش ساہنی نے یہاںپارٹی کے ریاستی مرکزی دفتر جموں سے جاری ایک پریس ریلیز میں ریاستی سربراہ منیش ساہنی نے کہا کہ جموں کشمیر کے عوام پہلے ہی اتحاد کے فقدان اور ہندو مسلم بھائی چارے میں دراڑ کا خمیازہ بھگت چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے مفاد میں اور ہندو مسلم بھائی چارہ اور اتحادی دھرم کی پیروی کرتے ہوئے انہوں نے کشمیر کی تین لوک سبھا سیٹوں پر انڈیا الائنس کی پارٹی این سی اور پی ڈی پی کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ جس کے بعد پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد لون سمیت کچھ بنیاد پرست رہنماؤں کو پیٹ میں درد ہونے لگا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ لیڈران ان لوگوں کی کٹھ پتلی بن چکے ہیں جنہوں نے جموں و کشمیر کو دو حصوں میں تقسیم کیا، اسٹیٹس کو چھین لیا اور عوام کے حقوق کو پامال کیا، اپنے ذاتی مفادات کے لیے ان کی زبان بول رہے ہیں۔ ساہنی نے ایک میڈیا چینل کو دیے گئے انٹرویو میں سجاد لون کے شیو سینا پر کیے گئے تبصروں کا سخت نوٹس لیا اور کہا کہ شیوسینا نے ہمیشہ ملک اور عوام کے حق میں آواز اٹھائی ہے۔ ہمیں غداروں سے مسئلہ ہے کسی مذہب سے نہیں۔ ساہنی نے کہا کہ وہ سجاد لون کو نہیں جانتے لیکن جب انہوں نے تلاش کیا تو معلوم ہوا کہ سجاد مرحوم حریت رہنما عبدالغنی لون کا بیٹا ہے۔ انہوں نے حریت سے ناطہ توڑ کر پیپلز کانفرنس پارٹی بنائی اور 2009، 2014 میں لوک سبھا کا الیکشن لڑا لیکن ہار گئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا