معاملہ رام بن میترہ سڑک کا،ہائی کورٹ جموں میں پبلِک انٹرسٹ لیٹیگیشن دائر

0
42

کسی بھی بزرگ ،بیمار یا اسکولی بچوں کو کڑکتی دھوپ یا تیز بارش میں پیدل چلتا نہیں دیکھ سکتا:امریش سنگھ
ندیم اقبال کٹوچ
رام بن/اگرچہ گزشتہ اڑھائی ماہ سے ضلع صدر مقام رام بن کو سرینگر جموں قومی شاہراہ کیساتھ مِلانے والی رام بن میترہ سڑک پر تمام طرح کی گاڑیوں کی نقل و حمل کو بند کر دیا گیا تھا رواں سال کی آٹھ فروری کی سہ پہر قریب ساڑھے تین بجے مسجد مارکیٹ رام بن کے مقام پر رام بن میترہ سڑک گیمن انجینئرینگ اینڈ کنٹرکٹرس پرائیویٹ لمیٹد کی لاپرواہی کی وجہ سے دھنس گئی تھی جہاں اس سڑک کا قریب 30میٹر ٹکڑا ناقابل آمدرفت کو ہوکر رہ گیا تھا اس سلسلہ میں مقامی لوگوں نے احتجاج بھی کیا لیکن جھوٹی یقین دہانیوں کے سِوا کچھ بھی نہ مِلا اور لوگ جن میں بچے بزرگ عورتیں بیمار وغیرہ شامِل ہیں ابھی بھی پیدل سفر کرنے پر مجبور ہیں ۔این ایچ اے آئی نجی کمپنی و ضلع انتظامیہ کی عدم توجہی کو لیکر یہاں کے لوگوں میں کافی غم و غصہ پایا جا رہا ہے ۔وہیں امریش سنگھ ولد رسل سنگھ ساکنہ ک±نڈی کرول تحصیل و ضلع رام بن نے اس معاملہ میں ہائی کورٹ جموں میں پبلِک انٹرسٹ لیٹیگیشن دائر کر دی ہے جب امریش سنگھ کیساتھ بات کی گئی تو انہوں نے بتایا کہ یہ سب وقت کی ضرورت تھی کیونکہ مزید انتظار ہم سے نہیں ہوتا اورمیں کسی بھی بزرگ ،بیمار یا اسکولی بچوں کو کڑکتی دھوپ یا تیز بارش میں پیدل چلتا نہیں دیکھ سکتا۔ لہذا قانونی اعتبار سے نپٹنا بہتر ہوگا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا