سائبر کرائم انویسٹی گیشن اکائی جموں و کشمیر پولیس کی قابل داد کاروائی

0
95

ضلع سانبہ سے دھوکہ دہی کے ذریعے لوٹی 289512روپئے کی رقم کا حل کیا
راکیش چودھری
سانبہ ؍؍ضلع سانبہ میں جموں و کشمیر پولیس کے سائبر کرائم انویسٹی گیشن یونٹ نے آن لائن اور آف لائن دونوں طریقوں سے موصول ہونے والی مختلف سائبر شکایات میں دو لاکھ 89 ہزار پانچ سو بارہ روپے کی دھوکہ دہی کی رقم کا معاملہ حل کیا ہے ۔واضح رہے سائبر کرائم انویسٹی گیشن یونٹ نے آن لائن فراڈ ذریعے لوٹی گئی رقم کے سلسلے میںسائبر کرائم کے معاملات کو حل کیا ہے۔یاد رہے فروری 2024 کے دوران ضلع سانبہ میں اپنے قیام کے بعد سے اب تک یونٹ نے1,72,512 روپے اور آف لائن فراڈ کی گئی رقم 1,17,000 روپے آن لائن لوٹی گئی رقم کے معاملات کو حل کیا ہے ۔
وہیںانسپکٹر رینک کے افسر کی سربراہی میں سائبر کرائم انویسٹی گیشن یونٹ کی ٹیم نے انتھک کوششوں اور جدید تکنیکی مہارتوں کا مظاہرہ کیا، جس کے نتیجے میں 2,89,512 روپے کی دھوکہ دہی کی گئی رقم کو کامیابی سے ہمکنار کیا گیااور سائبر شکایات کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا