’فوج اور عوام، امن ہے مقام‘

0
84

گمبھیر پونچھ میں ’اپنی فوج کو جانیں‘ میلہ منعقد ہوا
لازوال ڈیسک
پونچھ؍؍ہندوستانی فوج نے پونچھ کے گاؤں گمبھیر میں’اپنی فوج کو جانیں‘ پروگرام کا انعقاد کیا۔ اس تقریب میں جدید ترین ہتھیاروں، دن اور رات کی نگرانی کرنے والے آلات اور خصوصی ڈرونز سے لے کر خصوصی آلات کی نمائش شامل تھی۔ وہیںہتھیاروں کی نمائش کے ساتھ فوج میں زندگی کے بارے میں ایک مذاکرے کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں خاص طور پر قریبی دیہات کے بچوں نے شرکت کی۔
تاہم شفافیت اور کمیونٹی کی شمولیت پر توجہ کے ساتھ، اس تقریب کا مقصد مسلح افواج کے لیے افہام و تفہیم اور تعریف کو فروغ دینا تھا۔وہیں بچوں کو مختلف ہتھیاروں کو دریافت کرنے کے لیے مدعو کیا گیا، اس کے ساتھ دفاع، امن کی حفاظت، اور قومی سلامتی کی اہمیت کو اجاگر کرنے والے معلوماتی سیشنز بھی اس تقریب کا حصہ تھے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا