جے ڈی یو لیڈر سوربھ کمار کا قتل

0
74

پٹنہ، //بہار کی راجدھانی پٹنہ میں بدھ کی رات جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے لیڈر سوربھ کمار کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا جبکہ ان کا دوست زخمی ہو گیا۔

پولس ذرائع نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ جے ڈی یو لیڈر سوربھ کمار (33) اپنے دوست مُنمن کے ساتھ پنپن تھانہ علاقہ کے بڑھیا کال گاؤں میں رات دیر گئے شادی کے استقبالیہ سے واپس آتے ہوئے کار میں بیٹھے تھے کہ تبھی موٹر سائیکل پر سوار چار بدمعاشوں نے ان پر گولیاں چلائیں۔ اس حملے میں سوربھ اور منمن زخمی ہو گئے۔ دونوں کو فوری طور پر ایک پرائیویٹ اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے جے ڈی یو لیڈر کو مردہ قرار دیا۔ ادھر منمون کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

ذرائع کے مطابق سوربھ کمار پراپرٹی ڈیلنگ کا کام بھی کرتا تھا۔ فوری طور پر قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔ پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا