جموں شہر کے میٹر والے علاقوں میں بجلی کٹوتی نہیں ہوگی

0
28

گورنر نے جموں صوبے میں موسم گرما میں بجلی کی سپلائی پوزیشن اور دیگر تیاریوں کا جائزہ لیا
محکمہ کے فیلڈ عملے کو مختلف سکیموں کے تحت زندگی بیمہ کور دینا جاناچاہیئے جس کے لئے پریمیم محکمہ ادا کرے گا
لازوال ڈیسک

جموںگورنر ستیہ پال ملک کی صدارت میں آج یہاں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی جس دوران جے کے پی ڈی ڈی کی طرف سے موسم گرما کے دوران لوگوں کو بلاخلل بجلی کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے کی جارہی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔گورنر کے مشیر خورشید احمد گنائی ، چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم ، گورنر کے پرنسپل سیکرٹری امنگ نرولہ ، سیکرٹری جے کے پی ڈی ڈی ہردیش کمار ، ڈویژنل کمشنر جموں سنجیو ورما اور کئی دیگر افسران بھی میٹنگ میں موجود تھے۔ہردیش کمار نے اس موقعہ پر پچھلے برس گرما کے دوران محکمہ کو درپیش آئے مشکلات کا خاکہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ رواں موسم گرما کے دوران صارفین کو بجلی بہتر سہولیات کو دستیاب کرانے کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔اس موقعہ پر جانکاری دی گئی کہ ریاست کو دستیاب ہونے والی بجلی کی صورت حال میں پچھلے برس کے مقابلے میں کافی بہتری آئی ہے تاہم بجلی کی کمی کو پورا کرنے کے لئے اضافی بجلی پی پی اے ، یوآر ایس ، آئی ای ایکس اور دیگر موزون ذرائع سے حاصل کی جائے گی۔سیکرٹری پی ڈی ڈی نے کئے جارہے اقدامات کی جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ کی طرف سے ہاتھ میں لئے گئے کاموں کو مئی مہینے کے آخیر تک مکمل کیاجائے گا۔ علاوہ ازیں بجلی کی تقسیم کاری اور ترسیل کے نظام کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ ٹرانسفامروں کی صلاحیتوں کو بڑھاواد یا جارہا ہے کہ ڈی ٹی سطح پر نئے بجلی ٹرانسفارمر وجود میں لائے جارہے ہیں جس کی بدولت 167ایم وی اے بجلی دستیاب ہوگی ۔اس موقعہ پر بتایاگیا کہ رواں موسم گرما کے دوران جموں شہر ، ادھمپور ،ریاسی اور رام بن قصبوں کو چوبیسویں گھنٹے بجلی فراہم کی جائے گی جبکہ سانبہ ، کٹھوعہ ، راجوری ، پونچھ ، ڈوڈہ اور کشتواڑ جیسے شہری علاقوں میں بجلی کٹوتی ایک گھنٹے سے زیادہ نہیں ہوگی ۔ اس کے علاوہ محکمہ دیہی علاقوں میں بھی بجلی کٹوتی میں کمی لانے کے لئے اقدامات کر رہا ہے ۔ تاکہ لوگوں کو دِقتوں کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔میٹنگ کے دوران بتایا گیا کہ 60,000ڈی ٹی ایس نظام میں بروئے کار لائے جارہے ہیں اور اس نظام میں خلل پڑنے سے عوام کو دقتوںکا سامنا کرناپڑ رہا ہے اور اس تناظر میں گورنر نے اوور لوڈ بچانے کے آلات نصب کرنے کی ہدایات دی ہیں تاکہ بجلی ڈھانچے کو نقصان نہ پہنچے ۔گورنر نے ہدایات دیں کہ شہری علاقوں میں ڈی ٹی کو 12گھنٹے سے کم وقت میں تبدیل کیا جانا چاہیئے ۔جبکہ دیہی علاقوں میں یہ کام صرف تین دِن میں عملایا جانا چاہیئے ۔ گورنر نے محکمہ کو ہدایت دی کہ وہ بفر سٹاک کمپلیکسوں میں آگ پر قابو پانے کے آلات نصب کریں۔اس موقعہ پر بتایا گیا کہ صارفین کی سہولیت کے لئے ایک ٹول فری ہیلپ لائن قائم کی جارہی ہے ۔علاوہ ازیں صوبائی سطح پر چوبیسووں گھنٹے کام کرنے والے شکایتی سینٹر قائم کئے جارہے جہاں صارفین اپنی شکایات درج کراسکتے ہیں۔گورنر نے محکمہ کو ہدایت دی کہ وہ بجلی چوری پر قابو پانے کے لئے سخت اقدامات کریں ۔انہوں نے کہاکہ بجلی میٹر اُن علاقوں میں موزون جگہ پر نصب کئے جانے چاہئیں جہاں بجلی چوری کے زیادہ واقعات پیش آتے ہوں ۔گورنر نے محکمہ کو مزید ہدایات دیں کہ وہ لائن عملے کو سیفٹی آلات سے لیس کریں ۔اُنہوں نے کہاکہ محکمہ کے فیلڈ عملے کو مختلف سکیموں کے تحت زندگی بیمہ کور دینا جاناچاہیئے جس کے لئے پریمیم محکمہ ادا کرے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا