عام انتخابات کے چار مرحلوں کے بعد وزیر اعظم کا چہرہ اترچکا ہے :راہل گاندھی

0
57

رافیل طیارہ سودے میں ایئر فورس سے چوری کی اور 30ہزار کروڑ روپے امبانی کی جیب میں ڈال دیئے
یواین آئی

جتارہ (ٹیکم گڑھ) کانگریس صدر راہل گاندھی نے آج وزیر اعظم نریندر مودی پر مسلسل حملے کرتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات کے چار مرحلوں کے بعد ان کا چہرہ اتر گیا ہے اور انٹرویوز میں بھی وہ ہچکچاہٹ کے ساتھ بول رہے ہیں۔ مسٹر راہل گاندھی نے آج مدھیہ پردیش کے ٹیکم گڑھ پارلیمانی حلقہ سے کانگریس امیدوار کرن اہروار کے حق میں منعقد ہ انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ وہ مسٹر مودی سے نہیں ڈرتے ۔ انہوں نے ریلی میں موجود لوگوں سے کہا کہ وہ وزیر اعظم کا چہرہ دیکھیں۔ ان کا چہرہ سکڑگیا ہے اور وہ انٹرویو میں بھی ہچکچاہٹ کر بول رہے ہیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ مسٹر مودی نے رافیل طیارہ سودے میں ایئر فورس سے چوری کی اور 30ہزار کروڑ روپے امبانی کی جیب میں ڈال دیئے ۔ اس دوران مسٹر گاندھی کے آج کے جلسے میں بھی کئی بار ‘چوکیدار چور ہے ‘ کے نعرے لگے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ ‘چوکیدار’ لفظ بولتے ہیں اور عوام اپنے آپ آگے کی بات بول دیتے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا