جماعت اہل سنت صوبہ جموں رجسٹرڈ کے بینر تلے کالابن مینڈھر میںیک روزہ اصلاح معاشرہ و فضیلت علم دین کانفرنس اختتام پذیر

0
110

معاشرہ کی فلاح وبہبود کے لئے دینی وعصری تعلیمات وتربیت ناگزیر : علمائے کرام
منظور حسین قادری
پونچھ؍؍ضلع پونچھ کے سب ڈویڑن مہنڈر کے پانڈواں کالابن ماسٹر سجاد احمد کے جائے نشیمن پر مولانا اسد عرفات منظری ازہری حافظ ساجد مصطفٰے بڈھانہ حافظ انضمام غنی بڈھانہ کے اعزاز میں زیر نگرانی ایڈوکیٹ اخلاق احمد چوہان مولانا عبدالرشید بجاڑ ماسٹر شکیل احمد چوہان ماسٹر خلیل احمد سود رانا خالد بجاڑ منعقدہ یک روزہ اصلاح معاشرہ وفضیلت علم دین کانفرنس میں ضلع بھر کے نامور شعرائے کرام مقتدر ومستند علمائے کرام کے علاوہ سینکڑوں فرزندان توحید ورسالت نے شرکت کی ۔
مداحین رسول نے بحضور سرورکائنات ﷺشرین لب ولہجہ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سامعین حاضرین وناظرین کے دل موہ لئے جبکہ علمائے کرام نے اس موقع پر اصلاح معاشرہ محاسبہ نفس تقویٰ وطہارت اعمال صالحہ پر قرآن وحدیث کی روشنی میں بصیرت افروز مدلل ومفصل خطاب نایاب فرمایا جس میں عوام وخواص کو تلقین کی گئی کہ وہ بغیر کوئی دقیقہ فروگذاشت کئے دین متین کی سرخروئی وسربلندی کے لئے اپنی مخلصانہ خدمات پیش کریں تاکہ ہر فرد بشر حقوق اللہ وحقوق العبادکی ادائیگی و پاسداری کے ساتھ توشہ آخرت کا بندوبست کرنے میں کامیاب وکامران ہوں ۔
انھوں نے کہا وقت کی ضرورت کے پیش نظر تحفظ ایمان وعقیدہ کے ساتھ ضروریات دین کے مسائل سے روشناس ہونا لازمی ہے جس سے معاشرہ وسوسائٹی میں پنپ رہی برائیوں کا سدباب اور نیکیوں کی بنیاد پر پاکیزہ ماحول میسر آئے گا دنیائے عالم میں امت مسلمہ کو درپیش چنوتیوں سے نبرد آزما ہونے کے لئے معیاری دینی وعصری تعلیمات صحیح تربیت ناگزیر ہے انھوں نے کہا کہ آئے سوشل میڈیا کے ذریعہ مختلف نظریات وعقائدکے مبلغین علماء سو کے بیانات سننے کے بجائے علم دین سیکھو اور خود غور وحوض کرو تاکہ دین کے اصل قوانین وضوابط پر عمل پیرا ہونے میں دشواری نہ آئے بلکہ دینی شعور کی نہج پر افہام وتفہیم کی کسوٹی پر معاشرتی زندگی گزارنے اور مخلوق خداوندی کے تئیں جذبہ ایثار و ہمدردی کا بہتر سلسلہ قائم چونکہ علم وعرفاں کا مدعا ومحاصل فقط خدمت خلق ہے4 سرزمین کالابن کو ذہانت وفطانت کا منبع قرار دیتے ہوئے اعتراف کیا کہ اس دھرتی نے جنرل انسپکٹر پولیس سائنسدان سیاستدان اسکالرز پروفیسرز ایڈمنسٹریٹرز کے اے ایس آئی پی ایس سی اور آئی اے ریڈیو اناؤنسر ایس جیسی شخصیات کو پیدا کیا جو کہ نہ صرف اس خطہ ارضی کے لئے باعث فخر بلکہ برصغیر کا انمول اثاثہ ہے اور اب دینی میدان میں یہاں کے ہونہار طلبہ ازہر یونیورسٹی مصر تک زیور علم وفن سے آراستہ وپیراستہ ہونے کے لئے مسلسل جدوجہد کر رہے ہیں ۔
اس سعی میں یہاں کے متمول وصاحب ثروت خوش نصیب شامل ہو کر دینی فریضہ کی انجام دہی میں کلیدی کردار ادا کریں گے اور مساجد کی آبادکاری مکاتب ومدارس میں درس وتدریس کو مضبوط ومستحکم کرنے پر زوردیا اصلاحی کانفرنسوں محافل اجلاسوں کے انعقاد کے ذریعہ نوجوانوں کی سرپرستی ورہنمائی کو بھی لازمی قراردیا وہیں محمد رفیق ودیگر رفقاء واحباب اور شرکاء کانفرنس کو کامیاب ترین پروگرام پر تہنیت وتبریک پیش کی اس موقع پر قائد اہل سنت خطیب شہیر مولانا مفتی فاروق حسین مصباحی صوبائی نائب صدر جماعت اہل سنت رجسٹرڈ صوبہ جموں فخر الاساتذہ حافظ مجید احمد مدنی ناظم اعلیٰ جامعہ انوار العلوم شہر پونچھ مولانا مفتی سکندر حیات ازہری صدرالمدرسین جامعہ انوار العلوم پونچھ مفتی شبیر احمد مصباحی دارالافتاء جامعہ انوار العلوم پونچھ نقیب اہل سنت فخرالقراء قاری محمود رضا نعیمی مولانا مفتی اسد عرفات منظری ازہری حافظ فیاض احمد رضوی مولانا محمد قاسم قاری منظور حسین قادری مولوی فیض حسین قاری مقصود احمد قاری شوکت حسین دیگر علمائے اہل سنت معززین علاقہ سابق ڈینوائی ایس پی چوہدری میر حسین عبدالرحمٰن کوہلی ولی محمد بجاڑ عبدالباسط بجاڑ لیکچرار عبدال قدیر خان انجینئر ضیاء الرحمٰن کوہلی نذیرحسین نظیر لیاقت حسین لیاقت ڈاکٹر یونس چوہان محمد لطیف بجاڑ عثمان غنی بجاڑ و دیگران موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا