بھارت درشن ٹور کے لیے راجوری سے 63 طلباء روانہ ہوئے

0
104

اے ایس پی راجوری نے طلباء کوجھنڈی دکھا کر روانہ کیا
شیراز چوہدری
راجوری : ضلع پولیس راجوری نے سوک ایکشن پروگرام کے تحت بھارت درشن ٹور کے لیے 63 طلبہ کے ایک گروپ کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔واضح رہیطلباء کلکتہ شہر جائیں گے اور وہاں کے تاریخی مقامات کا دورہ کرکے اپنے علم میں اضافہ کریں گے ۔اس دورے کا اہتمام جموں و کشمیر پولیس نے کیا ہے اور جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے دورہ کرنے والے طلباء کو ہوائی ٹکٹ سمیت تمام سفر کی سہولیات اور قیام کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ۔اس موقعہ پر ایڈیشنل ایس پی راجوری مصدق باسو کے ساتھ ڈی وائی ایس پی ڈی اے آر راجوری عفرت حسین اور دیگر افسران اور جموں و کشمیر پولیس کے اہلکار موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا