میاں باجی فاروق اور شوکت چوہدری کی قیادت میں مینڈھر میں اہم اجلاس منعقد

0
98

بڑی تعداد میں عوام اور سیاسی لیڈران نے کی شرکت،نیشنل کانفرنس امیدوار میاں الطاف کی حمایت کا اعلان
دائودخان
مینڈھر؍؍سب ڈویژن مینڈھر کے چلڈرن پاک میں ڈی ڈی سی ممبر میاں باجی فاروق اور شوکت چوہدری ضلع صدر سرپنچ و پنچ ایسوسی ایشن پونچھ کی قیادت میں پارلیمانی انتخابات کو لے کر ایک بہت بڑا جلسہ منعقدہواجس میں سب ڈویژن مینڈھر کے چاروں اطراف سے بڑی تعداد میں لیڈران ،معزین علاقہ اور نوجوانوں نے شرکت کی۔
اس موقعہ پر میاں باجی شبیر،سابقہ وزیر نثار احمد خان ،سابقہ ایل سی چوہدری رحیم داد،ڈاکٹر سید ممتاز شاہ ،سابقہ بی ڈی سی ممبربلاک منکوٹ چوہدری امان اللہ،چوہدری محمد شفیق،میاں باجی افتخار و دیگر کئی لیڈران موجود رہے۔ اس دوران سرپنچ و پنچ ایسوسی ایشن صدر ضلع پونچھ شوکت چوہدری نے نیشنل کانفرنس کے امیدوار میاں الطاف کو ووٹ دینے کی خطہ پیر پنجال کی عوام سے اپیل کی ۔اس دوران انہوں نے کہا کہ اگر آپ لوگ خطہ پیر پنجال کی تعمیر و ترقی چاہتے ہیں تو نیشنل کانفرنس امیدوار میاں الطاف کو بڑی تعداد میں اپنا قیمتی دے کر کامیاب بنائیں تاکہ اس سرحدی خطہ کی تعمیر و ترقی ہو سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا