جامعہ فاطمۃالزہرا میں ضلع پونچھ کی بچیوں کے اہلیتی امتحانات 26 و 27 اپریل کو ہونگے منعقد

0
94

بیرونی ریاست اور دیگر اضلاع کی بچیوں کے اہلیتی امتحانات 28 اپریل کو لینے کا لیا گیا فیصلہ
لازوال ڈیسک
پونچھ// مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کی تحصیل حویلی کے بلاک ننگالی صاحب سائیں بابا کے جنیار ڈینگلہ رضا نگر میں قائم جموں کشمیر میں جماعت اہل سنت کے واحد و منفرد ادارہ جامعہ فاطمۃ الزہرا میں جہاں ہر سال 350 بچیوں کے داخلے ہوتے تھے وہیں امسال 400 نشستیں خالی ہیں جن کے لیے درخواستیں طلب کی جاچکی ہیں اور امسال ضلع پونچھ جس میں تحصیل حویلی، مینڈھر و منڈی کی نئی طالبات جنہوں نے داخلے کے لیے درخواست دے رکھی ہیں انکے اہلیتی امتحان 27 اور 28 اپریل 2024 صبح 9 بجے تا دوپہر 2 بجے تک کو لیے جائیں گے جس کے بعد میرٹ و انٹرویو کی بنیاد پر انکا انتخاب کر انہیں داخلے دیے جائیں گے جبکہ پرانی طالبات جو زیر تعلیم ہیں انکے داخلے 23, 24 و 25 اپریل کو کئے جائیں گے جن کے لیے جامعہ فاطمۃ الزہرا کے ناظم اعلی قاری سید آفتاب حسین شاہ نے انکے والدین سے مدرسہ میں پہنچ کر داخلہ کروانے کی پر زور اپیل کی ہے۔
اس کے علاوہ قاری سید آفتاب حسین شاہ نے بتایا ہے کہ بیرونی ریاست و جموں کشمیر کے دیگر اضلاع کی بچیوں کے اہلیتی امتحانات 28 اپریل بروز اتوار کو لیے جائیں گے جس کے لیے انہوں نے مزکورہ بچیوں کے والدین سے وقت مقررہ پر پہنچ کر اہلیتی امتحانات میں بچیوں کی شرکت کو یقینی بنانے کی خاص اپیل کی ہے۔یاد رہے کے جامعہ فاطمۃ الزہرا سابقہ سات سالوں سے بچیوں کی دینی تعلیم کے فرائض انجام دے ریا ہے اور جس میں ہر سال ملک کے کونے کونے سے 350 سے زائد طالبات زیر تعلیم ہوتی ہیں جو عالمہ و فاضلہ تک کی تعلیم اسی ادارے سے حاصل کر دینی تعلیم سے سماج کو روشناس کرتی ہیں جبکہ امسال ان نشستوں میں اضافہ کر انہیں 400 تک پہنچایا ہے اور ان کے قیام و طعام و تعلیم و پردے کا معقول انتظام کیا جاتا ہے جس سے جموں کشمیر میں اس ادارے نے منفرد حیثیت حاصل کر رکھی ہے۔امسال اس ادارے میں باورچی کی دو نشستیں بھی خالی ہیں جن کے لیے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں جن کے لیے خواہشمند خواتین مدرسہ ہذا سے رابطہ کرسکتی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا