ادھمپور ڈوڈہ پارلیمانی نشست پر ریکارڈ ٹرن آئوٹ

0
47

ضلع کانگریس کمیٹی کشتواڑ نے سیاسی جماعتوں،کارکنان اورووٹران کا شکریہ ادا کیا
بابر فاروق
کشتواڑ؍؍ضلع کانگریس کمیٹی کشتواڑ نے کشتواڑ میں اپنے ضلع نائب صدر نوید اشرف کچلو کی قیادت میں ایک پریس کانفرنس کی۔ ضلع کانگریس کمیٹی کی جانب سے نوید اشرف کچلو نے لوک سبھا انتخابات کی انتخابی مہم کے دوران حمایت کرنے پر انڈیا الائنس کی تمام سیاسی جماعتوں اور اس کے کارکنوں کا شکریہ ادا کیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ انتخابات کے دن خراب موسم اور شدید بارش کے باوجود ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے باہر نکل کر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا اور ضلع کشتواڑ میں بھی ووٹر ٹرن آؤٹ 2019 کے انتخابات کے مقابلے میں 60 سے 67 فیصد تک بڑھ گیا۔ نائب صدر ضلع کانگریس کمیٹی کشتواڑ نے ایڈوکیٹ آصف نقیب کو ضلع صدر مقرر کرنے پر بھی پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایڈوکیٹ آصف نقیب نے انتخابی مہم کے دوران سخت محنت کی اور ضلع کشتواڑ کے دور دراز علاقوں کا سفر کرکے لوگوں سے ملاقات کی اور انہیں انڈیا الائنس اور اس کے منشور کے بارے میں آگاہ کیا۔ پریس کانفرنس کے دوران پارٹی کے ورکنگ بلاک صدر کشتواڑ جاوید اقبال، مشتاق احمد، محمد عباس ملک، یاور بشیر وانی، جِندو رام، محمد اقبال، ڈمپل سنگھ، سنجے کمار اور خالد حسین و دیگر موجود رہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا