جامعة الصّالحات اڑائی کا سالانہ اجلاس

0
63

سلام نے عورت کو عزت بخشی ہے: مولانا غلام محی الدین قاسمی
لازوال ڈیسک
منڈی//جامعةالصّالخات اڑائی کے زیرِ اہتمام سالانہ اجلاس کا انعقاد عمل میں لایا گیا اس موقع پر زیرِ تعلیم طالبات نے ایک بہترین پروگرام پیش کیا جس میں خواتین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی – پروگرام کے دوران طالبات نے زندگی کے ہر گوشے پر قرآن و حدیث اور اکابر علماء کرام کے دلائل کا سہارا لیتے ہوئے فصل روشنی ڈالی اور نعت رسولؑ مقبول کے علاوہ اصلاحی مکالمے بھی پیش کیے – مختلف موضوعات پر طالبات نے اپنے بیانات پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسلام نے عورت کے حقوق کی پاسداری کرتے ہوئے عورت کو وہ مقام دیا ہے جس کی نظیر دنیا کا کوئی بھی مذہب پیش نہیں کرسکتا ہے اور نہ ہی قیامت تک پیش ہی کرسکے گا – اس کے علاوہ دیگر اہم موضوعات پر سیر حاصل بیانات کیے گیے – اس انعامی پروگرام میں 32 سے زائد موضوعات پر تقاریر پیش کی گئیں جبکہ اس دوران ان کی تقاریر کی جانچ کے لئے جامعہ ضیاالعلوم کے مولاناحافظ ریاض میر ،جامعہ قاسم العلوم کے حافظ شکیل احمد کے علاوہ مولانا حافظ ارشاد احمد اور حافظ محمد اسلم قاسمی حاکم کے طور شریک ہوئے اور طالبات کو ان کی کارکردگی پر اوّل دوم اور سوم پوزیشن دی گئیں -اس موقع پر اس سال عربی پنجم سے فراغت پانے والی طالبات کو لباس اور انعامات سے بھی نوازا گیا ہے – اس موقع پر مولانا بشیر احمد اور مولانا غلام محی الدین قاسمی نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلام نے عورت کو عزّت بخشی ہے اور اس کو اسلام نے گھر کی ملکہ قرار دیا ہے جس کے تمام تر اخراجات پر مکلف مرد ہے – اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے – مولانا بشیر کی مختصر دعا پر پروگرام کا اختتام ہوا اور اس موقع پر جامعہ کے مہتمم مولانا شمس الدین قاسمی اور نائب مہتمم مفتی نذیر احمد شاہین نے تمام علماءکرام اور شرکاءمجلس کا شکریہ ادا کیا –

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا