بے موسمی برسات سے کسان پریشان

0
91

لوک سبھا انتخابات کے موسم میں سیاسی جماعتوں کو بھی مشکلات کا سامنا
شیراز چوہدری
راجوری؍؍ بے موسمی برسات شروع ہونے کی وجہ سے جہاں کسانوں کو یہ ڈر ستا رہا ہے کہ اس وقت برسات شروع ہونے سے گندم کی فصل کے پکنے میں تاخیر ہوگی کسانوں کا یہ کہنا ہے جب گندم کی فصل کو برسات کی ضرورت تھی تب برسات نہیں ہوئی اور اب جب فصل تیار ہونے کے بالکل قریب ہے ۔
اس وقت برسات ہونے سے گندم کی فصل کہ پکنے میں تاخیر ہو جائے گی وہیں دوسری طرف بے موسمی برسات کی وجہ سے سیاسی مہم میں بھی کافی خلل پیدا ہو رہی ہے ان دنوں پورے ملک میں انتخابی موسم تیزی سے چل رہا ہے اور اس انتخابی موسم کے دوران الگ الگ سیاسی جماعتوں کی طرف سے عوامی اجتماع واہ جلسے کیے جا رہے ہیں مگر خراب موسم کے چلتے ان سیاسی جلسوں میں بھی سیاسی لیڈران کو کافی مشکلات آرہی ہے برسات میں عوام کو گھروں سے نکل کر سیاسی جلسوں میں جانے میں بھی کافی مشکلات ہو رہی ہے خراب موسم سے جہاں کسان اور سیاسی لیڈران دونوں پریشان ہیں وہیں محکمہ موسمیات کی طرف سے یہ پیشنگوئی کی جا رہی ہے کہ انے والے کچھ دنوں میں مزید اسی طرح کے موسم کا امکانات ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا