مینڈھر نکہ منجیاڑی کے جنگلات سے بائیس سالہ نوجوان کی نعش مشکوک حالت میں برآمد

0
81

عید کے دوسرے روز نوجوان ہوا تھا لاپتہ، گمشدگی کی رپورٹ بھی درج، پولیس نے گرفتاریاں بھی کیں
دائود خان
مینڈھر؍؍ سرحدی ضلع پونچھ کے مینڈھر کے علاقہ نکہ منجیاڑی کے جنگلات سے پیر کو ایک 22سالہ نوجوان کی لاش برآمد ہوئی۔مقامی ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ مینڈھر کے ترکھاڑہ نکہ منجیاڑی سے تعلق رکھنے والے ایک 22 سالہ نوجوان واجد محمود ولد محمود احمد کی کئی روز سے لاپتہ ہیں اورآج نکہ منجیاڑی کے کالا جولا جنگلات سے ان کی نعش برآمد ہوئی ہے۔وہیںلواحقین کا کہنا ہے کہ یہ نوجوان عید کے دوسرے روز لاپتہ ہوگیاتھا جس کی ہر جگہ تلاش کی گئی تاہم اس کا کوئی سراغ نہ ملا اور بالآخر اس کی نعش جنگلات کے علاقے سے برآمد ہوئی ہے۔ادھر، پولیس نے اس سلسلے میں پولیس تھانہ گورسائی میں ایک گمشدگی کی رپورٹ بھی درج تھی تاہم معاملے کی مزید چھان بین جاری ہے۔ذرائع کے مطابق پولیس نے اس سلسلے میں کچھ لوگوں کو حراست میں بھی لیا ہے جن میں مرحوم کے قریبی رشتہ دار شامل ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا