ادارہ اسلامیہ فاطمۃالزھرا ایجوکیشنل ٹرسٹ سدرہ جموں میں تعلیمی سلسلہ 15 اپریل سے شروع

0
51

ماہ رمضان میں ادارے کا مالی تعاون کرنے پر ادارہ کے بانی حضرت مولانا مفتی نذیر احمد قادری نے کیا اظہار تشکر
ایم شفیع رضوی
جموں؍؍ادارہ اسلامیہ فاطمۃالزھرا ایجوکیشنل ٹرسٹ سدرہ قادری محلہ رگوڑا جموں میں ماہ رمضان کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد تعلیمی نظام کو دوبارہ شروع کیا گیا ہے۔ادارہ کے بانی و سرپرست اعلی حضرت مولانا مفتی نذیر احمد قادری نے ادارہ میں زیر تعلیم طالبات کو مطلع کیا ہے کہ وہ جلد از جلد ادارے میں پہنچ جائیں۔ اور نئی خواہش مند طالبات یکم مئی سے پہلے پہلے ادارہ اسلامیہ فاطمۃالزھرا ایجوکیشنل ٹرسٹ سدرہ جموں میں اپنی درخواستیں جمع کروائیں۔ادارہ کے بانی و سرپرست اعلی حضرت مولانا مفتی نذیر احمد قادری نے ماہ رمضان المبارک میں ادارہ کا مالی تعاون کرنے پر عوام الناس کے ساتھ اظہار تشکر کرتے ہوئے نیک دعاؤں اور نیک خواہشات کا اظہار فرمایا ہے۔مفتی موصوف نے فرمایا کہ ادارہ اسلامیہ فاطمۃالزھرا ایجوکیشنل ٹرسٹ سدرہ جموں نے قوم و ملت کی بچیوں کو دینی تعلیمات سے اراستہ کرنے کا بیڑا اٹھایا ہوا ہے۔ جو عوام الناس کے تعاون ہی سے ممکن ہے۔
انہوں نے کہاکہ موجودہ پرفتن دور میں معاشرے میں دن بدن بڑھتی ہوئی برائیوں کے خاتمے میں سماج کی بیٹیاں ایک اہم رول ادا کر سکتی ہیں۔ اگر ہمارے سماج کی بیٹیاں دینی تعلیمات سے اراستہ ہوں گی تو کیوں کہ ایک لڑکی کا سماج میں ایک اہم کردار ہوتا ہے۔بیٹی کے روپ میں بہن کے روپ میں بیوی اور ماں کے روپ میں ایک لڑکی پر گھریلو کہیں اہم ذمداریاں ہوتی ہیں۔ اگر بیٹیاں تعلیم یافتہ ہیں تو پورا قبیلہ پورا خاندان تعلیم یافتہ ہے۔لہٰذا ہر مومن مسلمان والدین کو چاہیے کہ وہ اپنی بچیوں کو تعلیم یافتہ بنائیں بلخصوص دینی تعلیمات سے اراستہ کریں تاکہ معاشرہ ہر طرح کی برائیوں سے محفوظ رہے سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا