بھلیسہ بلاک چلی میں جموں کشمیر بینک برانچ کا افتتاح کیا گیا

0
55

عوام کو بینک برانچ کھلنے سے کافی راحت ملے گی
منظور سمسھال
بھلیسہ؍؍ ضلع ڈوڈہ کے بلاک چلی میں جے اینڈ بینک برانچ کا افتتاح کیا گیا ۔واضح رہے بلاک چلی 20 ہزار کی آبادی پر مشتمل ہے۔ کئی سالوں سے یہاں کے نمائندگان نے لوگوں کی مشکلات کو لیکر انتظامیہ کے بینکبرانچ کا مطالبہ کیا ہے ۔ اس سلسلے میں جموں و کشمیر بینک کے ڈی جی ایم اور تمام ضلع افسران کے تعاون سے آخر کر عوام کو راحت ایک خبرملی کیونکہ بلاک چلی کے پنچایت منو گاؤں (کٹا ) ہماچل پردیش چمبہ کی سرحد کے ساتھ ملتا ہے اور یہاں بینک برانچ نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ یہاں سے لوگوں کو 30 کلو میٹر سفر طے کرنے کے بعد بھلیسہ ہیڈ کوارٹر کے نزدیک بینک کے پاس جانا پڑتا تھا۔تاہم بلاک چلی کی عوام کو بینک برانچ کھلنے سے کافی خوشی کی راحت ملی ہے جہاں انہوں نے اعلیٰ عہدیداران کا شکریہ بھی ادا کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا