ہائی سکول گورسائی پٹی ہرنی زون مینڈھر کی آر ای ٹی ٹیچر 15 برسوں سے چھٹی پر ہے؟

0
77

سابقہ سرپنچ پھامڑاناڑ بشیر چوہدری نے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا
لازوال ڈیسک
مینڈھر؍؍ہائی سکول مینڈھر زون ہرنی کی ایک آ ر ای ٹی ٹیچر پچھلے 15 سالوں سے چھٹی پر ہے۔اس سلسلے میں متعلقہ گائوں کے سابقہ سرپنچ نے جموں وکشمیر انتظامیہ و ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے اعلیٰ سطح کی انکوائری کی مانگ کرتے ہوئے کہا کہ ہائی سکول پٹی گورسائی ایجوکیشن زون ہرنی کی ایک آر ای ٹی ٹیچر پچھلے 15 سالوں سے چھٹی پر ہے اوراس بات کی جانکاری متعلقہ محکمہ تعلیم کو باخوبی ہے لیکن نا جانے کس وجہ سے اس کے خلاف آج تک کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔
سابقہ سرپنچ بشیر چوہدری نے کہا کے پنچایت پھامڑاناڑ کی عوام کا ایک وفد اضافی ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے ملاقی ہوا اور متعلقہ ٹیچر کے بارے شکایت درج کروائی جس پر ڈپٹی کمشنر پونچھ نے سی ای او پونچھ کو ہدائت جاری کرتے ہوئے متعلقہ ٹیچر کی انکوائری کرنے کو کہا۔ سابقہ سرپنچ کے مطابق جب وفد سی ای او پونچھ کے دفتر میں گیا تو کہا گیا کہ اس ٹیچر کا حق ہے چھٹی پر رہنا۔سابقہ سرپنچ نے اپنے بیان میں کہا کہ میں انتظامیہ عوام کو بتائے کہ ایسا کیا خاص ہے جو اس ٹیچر کی اتنے بڑے پیمانے پر پشت پنائی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میںاگر کوئی انکوائری عمل میں نہیں لائی گئی تو عوام کے ہمراہ احتجاج کروں گا جس کی تمام تر ذمہ داری ضلع انتظامیہ پونچھ وچیف ایجوکیشن آفیسر پونچھ کی ہو گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا