جامعہ فاطمۃ الزہرا میں 12 مئی 2024 کو سیرت مصطفی کانفرنس کا ہوگا انعقاد

0
53

جید علمائے کرام کریں گے خطاب، اہل اسلام سے شرکت کی خصوصی اپیل
لازوال ڈیسک
پونچھ؍؍مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کی تحصیل حویلی کے جنیار ڈینگلہ کے رضا نگر نذد جموں یونیورسٹی پونچھ کیمپس جماعت اہل سنت کے بچیوں کے واحد و منفرد ادارہ جامعہ فاطمۃ الزہرا میں ہر سال کی طرح امسال ایک عظیم الشان سیرت مصطفی کانفرنس 12 مئی 2024 کو منعقد ہونے جارہی ہے جس میں جماعت اہل سنت کے دل کی دھڑکن مولانا عبدالرشید داؤدی تشریف فرما ہوکر شرکاء سے خطاب کریں گے جبکہ ان کے علاوہ ضلع پونچھ و جموں و کشمیر و ہندوستان کے جید علمائے کرام بھی اس کانفرنس میں شرکت کر شرکاء سے خطاب کریں گے۔
اس ضمن میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ادارے کے بانی قاری سید آفتاب حسین شاہ قادری نے بتایا کہ ہر سال کی طرح امسال بھی عظیم الشان سیرت مصطفی کانفرس کا اہتمام 12 مئی کو ہوگا جس میں جید علمائے کرام شرکاء سے خطاب کریں گے اور امسال جامعہ ہذا سے جو بچیاں عالمہ ، فاضلہ بن کر فارغ ہوگیں ان کی ردا پوشی بھی کی جائیگی۔انہوں نے اہل اسلام سے اپیل کی کہ وہ تمام کام کاج چھوڑ کر جید علمائے کرام کے خطاب کو سماعت کرنے و آپ کے اپنے محبوب ادارہ جامعہ فاطمۃ الزہرا کی تعلیم کا جائزہ لینے کے لیے مدرسہ ہذا میں مزکورہ تاریخ پر اپنے احباب کے ہمراہ ضرور تشریف لائیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا