بلدیاتی انتخابات میں سرنکوٹ میونسپلٹی آرام فرمارہی ہے

0
46

قصبے میں گندگی کے ڈھیر،مکینوں کاجینامحال،متعلقہ ملازمین غفلت کے عادی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ بلدیاتی انتخابات کے شور وگل میں میونسپلٹی ملازمینی آرام فرمارہے ہیں؟سرنکوٹ میں میونسپلٹی کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے عوام پریشان ہے جس پر مقامی عوام نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ میونسپلٹی سرنکوٹ کی کارگردگی عوام نے ناقص قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جگہ جگہ کوڑے کے انبھار لگے ہوئے ہیں جن کی وجہ سے کئی بیماریاں پھیلنے کا اندیشہ ہے۔لوگوں نے کہا ہے کہ ایک طرف جہاں سوچتا ہی سیوا پروگرام کے تحت پیر کی گلی میں جا کر ضلع و تحصیل انتظامیہ نے گاندھی جی کے جنم دن پر صفائی ابھیان چلایا وہیں پر دوسری جانب سرنکوٹ کے ہر گلی کوچہ میں کوڑے کے انبھار لگے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے خطرناک قسم کی بیماریاں پھیلنے کا اندیشہ ہے۔ حاجی عبدالغنی مقامی باشندہ نے ذرائع ابلاغ سے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ سرنکوٹ بازار سے جانے والی سڑک پر گردوغبار کی آندھی کی وجہ صرف یہی ہے کہ میونسپلٹی صفائی عملہ بازار میں جھاڑو ہی نہیں لگاتا۔انہوں نے کہا کہ وارڈ نمبر11میں محلہ کے لوگ کوڑا لفافوں میں بھر کے قریبی نالہ میں ڈالتے ہیں جس سے پورے محلے میں بدبو پھیل جاتی ہے جس سے مہلک بیماریاں پھیلنے کا اندیشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بارہا محکمہ میونسپلٹی کے ذمہ دار آفیسران کو اس بارے میں گوشت گزار کیا گیا کہ اس جگہ پر کوڑے دان کا بندوبست کیا جائے یا محلے داروں کو کوڑا روڈ کے قریب نصب کئے گئے کوڑا دان میں ڈالنے کی ہدایت کی جائیں لیکن محکمہ کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگتی۔انہوں نے کہا کہ نالے میں پڑے اس کچرے کی وجہ سے مچھر ، مکھیاں اور بدبو پھیل جاتی ہے جس سے مقامی لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ آخر میونسپلٹی کی ذمہ داری کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پیر کی گلی میں صفائی ابھیان چلانے کے بجائے سرنکوٹ میں گندگی کے ڈھیر اٹھانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف جہاں مومی لفافوں پر ملک بھر میں پابندی ہے اور جگہ جگہ چھاپے مار کر مومی لفافوں کو ضبط کیا جا رہا ہے اور جرمانے عائد کئے جارہے ہیں لیکن سرنکوٹ کے بازار میں لفافے بغیر سے روک تھام سے فروخت کئے جا رہے ہیں اور قریبی نالوں میں بے تحاشہ مومی لفافے پڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر پونچھ سے اپیل کی ہے کہ سوچتا ہی سیوا پروگرام کے تحت سرنکوٹ شہر یں صفائی ابھیان چلایا جائے تاکہ شہر کے بیچ پڑے ہوئے کچرے کے انبھار کو صاف کیا جائے تاکہ شہر کو بیماریوں سے محفوظ رکھا جا سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا