بانہال میںآگ کی ہولناک واردات ،لاکھوں روپئے کا سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل

0
59

ڈی ڈی سی چیئرمین رام بن ڈاکٹر شمشاد شان جائے واردات پر پہنچی ،بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی
ملک شاکر
بانہال// بانہال ٹاؤن کے اندر رات کے دوران سبزی منڈی کے نام سے مشہور مارکیٹ جس میں ٹین کے شیڈ بنے ہوئے تھے اور یہاں کے غریب لوگ سامان بیچتے تھے اور اپنا روزگار کما کر اپنے اہل خانہ کو کھلاتے تھے۔ یہ لوگ بانہال کے مختلف علاقوں سے روزگار کمانے کے غرض سے کافی عرصے سے یہاں اپنا روزگار کماتے جن اس کے علاوہ ان کے پاس کمائی کا کوئی دوسر زریعہ نہیں تھا۔ ان غریب لوگوں نے بینکوں سے قرضہ لے کر اپنے اہل خانہ کا پیٹ پالنے کے لئے یہاں پر کاروبار شروع کیا تھا جو کچھ دن کو کماتے تھے وہی شام کو اپنے اہل خانہ کو کھلاتے تھے۔رات کے دوران یہاں پر اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے اس سبزی منڈی مارکیٹ کو پوری طرح سے اپنی لپیٹ میں لے لیا اور دیکھتے ہی دیکھتے ان شیڈوں میں رکھا ہوا سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق 75 شیڈ اس آگ کی ہولناک واردات میں مکمل طور پر خاکستر ہوئے اور لاکھوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا اگرچہ فائر سرویس ، پولیس ، سب ضلع انتظامیہ اور رضاکار لوگوں نے وقت پر آکر آگ بجھانے کی کوششیں کی مگر یہ آگ اتنی تیزی سے بڑھتی گئی جس پر قابو نہ پایا جا سکا اور لاکھوں روپے کی مالیت جل کر راکھ ہوئی بعد میں آگ پر قابو پا کے ساتھ میں جو دکانیں تھیں انہیں آگ کی زد میں آنے سے بچایا گیا۔ اس سلسلے میں بانہال کے سیاسی و سماجی شخصیات نے یہاں کا دورہ کر کے مصیبت زدہ لوگوں کے ساتھ اظہار ہمدردی بھی کی اور انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ انہیں فوری طور پر کچھ امداد فراہم کی جائے تاکہ یہ لوگ پھر سے اپنا روزگار شروع کر سکے۔اس موقع پر ڈی ڈی سی چیئرمین رامبن ڈاکٹر شمشاد شان نے بھی جائے واردات کا دورہ کر کے اپنا بھرپور تعاون فراہم کر کے دوبارہ سے یہ ڈھانچے تیار کرنے کی یقین دھانی کرائی اور سرکاری طور پر مدد کی ہر ممکنہ کوشش کرنے کی بھی یقین دھانی کرائی اور اپنے طور پر ان کے لئے پچاس ہزار روپیے دئے اور ساتھ ہی انتظامہ سے بھی اپیل کی اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی جائے کہ کہیں یہ کوئی سوجی سمجھے سازش تو نہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا