تازہ برفباری کے باعث جنگلی درندوں اور جانوروں کا آبادی کی طرف رخ خطرہ سے خالی نہیں

0
95

محکمہ وائلڈ لائف کے حکام اہلکار اوراسپیشل ٹاسک فورس کو متحرک ہونے کی ضرورت : عوام فضل آباد
منظور حسین قادری
پونچھ؍؍خطہ پیرپنچال کے جنگلات میں ہائی پاور بجلی کی ترسیلی لائنز نصب ہونے کی وجہ سے پہلے ہی ڈپریشن متاثرہ پرندوں درندوں اور جانوروں نے آبادی کا رخ اختیار کرلیا تھا جن سے نہ صرف پیرپنچال بلکہ وادی کشمیر اور خطہ چناب کے جنگلات کے نزدیک واقع کئی مقامات سے جنگلی درندوں کی جانب سے مقامی آبادیوں میں رہائش پذیر لوگوں کو نقصان پہنچا اور بعض مقامات پر عوام کے مویشی بھیڑ بکریاں گائے بھینس تک سلامت نہ رہیں وہیں عوام کک شکایات موصول ہوتی رہی کہ ان کی فصلوں کو پرندوں درندوں نے بیحد نقصان پہنچایا اور آئے دنوں کھیتوں سے سبزیاں اناج جبکہ پھلدار اشجار سے پھل غائب ہونے کا بڑا سبب آبادی میں داخل ہونے جانور درندے ہیں جن میں جنگلی بندر گلہریاں نیولے خنزیر گیدڑ بھالو ریچھ شیر چیتا طوطے کوے اور چڑیاں شامل ہیں ضلع پونچھ سرنکوٹ کے گاؤں فضل آبادبتیڑھ بیلہ کے مکینوں نے ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا کہ دوروز قبل صبح سویرے آبادی میں خنزیروں کا ریوڑ دیکھا گیا اسی اثنا بتیڑھ بیلہ میں ایک مزدور کو خنزیر نے وحشیانہ طور اپنے سونڈ سے زخمی کردیا شخص مذکور کے واؤ ویلے اور چیخ وپکار سے اہل محلہ جائے واردات پر پہنچے تو اسے بچالیا گیا عوام کو خدشہ لاحق ہے کہ ان جانوروں کا رویہ سے لگتا ہے کہ وہ پاگل ہیں چھ ماہ قبل دہڑہ موڑہ کے مقام پر بھی ایسا واقع رونما ہوا تھا جس میں ایک پاگل گیڈر نے ایک طالب علم کو شدید زخمی کردیا جس کو فوری طبی امداد اور ویکسینیشن کے ذریعہ بچایا لیا گیا مگر حالیہ دنوں تازہ برفباری کے باعث ہر قسم کے جنگلی جانوروں اور درندوں نے آبادی کارخ اختیار کرلیا ہے اور سرعام آبادی جنگلی جانوروں کو دیکھا جارہا ہے جو کہ مقامی باشندگان اور مویشیوں کے لئے بڑا خطرہ ہے پیرپنچال کے مختلف علاقہ جات سے عوام نے انتظامیہ اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وائلڈ لائف حکام اہلکاروں اور اسپیشل ٹاسک فورس کو محرک کیا جائے تاکہ اس پریشانی کا ازالہ ہو اور محکمہ وائلڈ لائف کی طرف عوام کو حفاظتی تدابیر کی آگہی فراہم کی جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا