انڈیا الائنس کے 26 اور این ڈی اے کے 9 امیدوار پارلیمنٹ کے نئے سکندر بننے کے لیے بے تاب

0
37

پٹنہ، // بہار کے لوک سبھا انتخابات 2024 میں انڈیا اتحاد کے 26 اور نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کے 9 امیدوار پارلیمنٹ (لوک سبھا) کے نئے سکندر بننے کے لیے بے تاب ہیں۔
انڈیا اتحاد میں سیٹوں کے تال میل کے تحت راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کو 23، کانگریس کو 9، بائیں بازو کی پارٹی کو 5 اور وکاشیل انسان پارٹی (وی آئی پی) کو تین نشستیں ملی ہیں۔ آر جے ڈی کے ٹکٹ پر 14 نئے امیدوار، کانگریس کے ٹکٹ پر چار، بائیں بازو کی پارٹی کے ٹکٹ پر پانچوں اور وی آئی پی کے ٹکٹ پر تینوں امیدوار پہلی بار لوک سبھا انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، ان میں سات موجودہ آر جے ڈی ایم ایل اے بھی شامل ہیں۔ ان سات ایم ایل اے میں گیا سیٹ سے بودھ گیا (محفوظ) کے ایم ایل اے کمار سروجیت پاسوان، پورنیہ سے روپولی کی ایم ایل اے بیما بھارتی، دربھنگہ سیٹ سے دربھنگہ کے دیہی ایم ایل اے للت یادو، بکسر سیٹ سے آر جے ڈی کے ریاستی صدر جگدانند سنگھ کے بیٹے اور رام گڑھ کے ایم ایل اے سدھاکر سنگھ، سپول سیٹ سے ایم ایل اے چندر ہاس چوپال، ارریہ سے سابق مرکزی وزیر تسلیم الدین کے بیٹے اور جوکیہاٹ سے ایم ایل اے شاہنواز عالم اور سیوان پارلیمانی سیٹ سے ایم ایل اے اودھ بہاری چودھری اور بہار اسمبلی کے سابق اسپیکر پارلیمنٹ کے نئے سکندر بننے کے لیےبیتاب ہیں۔
آر جے ڈی کے دیگر سات امیدوار جو پارلیمنٹ کا نیا سکندر بننے کے لیے بے چین ہیں ان میں آر جے ڈی کے قومی صدر لالو پرساد یادو اور سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی کی بیٹی روہنی اچاریہ سرن سے، شراون کشواہا نوادہ سے، ارچنا رویداس جموئی (محفوظ) سے، ابھے کمار کشواہا اورنگ آباد سے، مونگیر سے انیتا دیوی، شیوہر سے ریتو جیسوال، مدھے پورہ سے کمار چندردیپ شامل ہیں۔
کانگریس کے ٹکٹ پر چار امیدوار پہلی بار لوک سبھا کے انتخابی دنگل میں اپنی قسمت آزمائیں گے۔ مغربی چمپارن سیٹ سے بیتیا کے سابق ایم ایل اے مدن موہن تیواری عرف منا تیواری، سمستری پور (محفوظ) سے سوشلزم کے علمبردار سابق ایم ایل اے- رکن پارلیمنٹ رام سیوک ہزاری کے پوتے اور سابق رکن پارلیمنٹ مہیشور ہزاری کے بیٹے سنی ہزاری پٹنہ صاحب سے سابق نائب وزیر اعظم جگ جیون رام کے پوتے اور انشول ابھیجیت اور بھاگلپور پارلیمانی سیٹ سے بھاگلپور سے ایم ایل اے اجیت شرما پہلی بار رکن اسمبلی بننے کے لیے بے چین ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا