جھارکھنڈ میں ای ڈی کے چھاپے میں 25 کروڑ روپے کی نقدی برآمد

0
36

رانچی، // جھارکھنڈ میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی ٹیم نے انجینئر وریندر رام کے معاملے میں آج چھاپہ مارا اور جھارکھنڈ کے دیہی ترقی کے وزیر کے پرسنل سکریٹری سنجیو لال کے معاون جہانگیر عالم کے گھر سے 25 کروڑ روپے کی نقدی برآمد کی۔

ای ڈی نے فروری 2023 میں جھارکھنڈ دیہی ترقی محکمہ کے چیف انجینئر وریندر رام کو کچھ اسکیموں کے نفاذ میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا تھا۔

دوسری طرف، ای ڈی کی ٹیم رانچی کے سیل سٹی سمیت کل نو مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔ ای ڈی کی ٹیم سیل سٹی میں روڈ کنسٹرکشن ڈپارٹمنٹ کے انجینئر وکاس کمار کے ٹھکانے کی تلاشی لے رہی ہے۔ ای ڈی کی دوسری ٹیم بریاتو، مورہآبادی اور بوڑیا علاقوں میں چھاپے مار رہی ہے۔ ای ڈی ٹیم نے یہ کارروائی جیل میں بند انجینئر وریندر رام سے متعلق کیس کے سلسلے میں کی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا