سید محمد الطاف بخاری کا راجہ فرحت خان کے لواحقین سے اظہار تعزیت

0
133

باغات برزلہ میں سوگوار کْنبے سے جاملے، مرحوم کے ابدی سکون کیلئے دْعا کی
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍ اپنی پارٹی کے سربراہ سید محمد الطاف بخاری نے ا?ج اپنے متعدد پارٹی ساتھیوں کے ہمراہ معروف کاروباری شخصیت راجہ فرحت خان، جن کا حال ہی میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوا، کے گھر جاکر سوگوار کْنبے سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔موصولہ بیان کے مطابق اپنی پارٹی کے قائد نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ سرینگر کے برزلہ باغات میں واقع سوگوار کْنبے کے گھر جاکر مرحوم کے لواحقین سے ملاقات کی اور اظہارِ تعزیت کیا۔اس موقع پر سید محمد الطاف بخاری نے راجہ فرحت خان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے بھائی راجہ نعیم خان اور دیگر افراد خانہ کے ساتھ اپنی دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ غم کی اس گھڑی میں سوگواروں کے ساتھ یکجہتی میں کھڑے ہیں اور دْعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے اور اْن کے عزیز و ?قارب کو اْن کی جدائی کا صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے۔اس تعزیتی دورے کے دوران پارٹی سربراہ کے ہمراہ جو سینئر لیڈران اور کارکنان تھے، اْن میں پارٹی کے سٹیٹ سیکرٹری اور حلقہ انتخاب گاندربل کے پارٹی انچارج حاجی پرویز، حلقہ انتخاب چھانہ پورہ کے انچارج محمد اشرف ڈار، نائب ضلع صدر یوتھ ونگ شیخ مظفر، زونل صدر یوتھ ونگ چھانہ پورہ ارشاد احمد شاہ، ضلع یوتھ سیکرٹری ریاض گنائی، نائب زونل صدر شیخ امتیاز، زونل ترجمان محمد یونس بیگ، حلقہ صدر باغات برزلہ محمد شفیع، حلقہ صدر باغات عبدالرشید پرے، حلقہ صدر راولپورہ نذیر احمد ڈار، حلقہ صدر بڈشاہ نگر محمد جمال، حلقہ صدر رام باغ وسیم احمد، اور دیگر اشخاص شامل تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا