اپنی پارٹی گول گلاب گڑھ کو ضلع کا درجہ دینے کی عہدبند: اعجاز احمد خان

0
118

رامبن میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری پر ناراضگی کا اظہار؛ریلوے کی جانب سے فارغ ہنرمندوغیرہنرمندمحنت کشوں کوروزگارمہیاکرانے کامطالبہ
لازوال ڈیسک
گول ( رامبن ) :- اپنی پارٹی کے نائب صدر اور سابق وزیر اعجاز احمد خان نے ریاسی اور رامبن اضلاع کے دور دراز علاقوں کو نظر انداز کیے جانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ گول گلاب گڑھ کو اس دیہی پٹی کی مجموعی ترقی کے لیے ضلع کا درجہ دیا جانا چاہیے۔ پریس ریلیز کے مطابق اپنی پارٹی کی ورکرز میٹنگ کا انعقاد گول میں اعجاز احمد خان کی سربراہی میں کیا گیا۔اس میٹنگ میں پارٹی لیڈروں اور کارکنوں نے جموں و کشمیر میں طے شدہ پارلیمانی انتخابات بالخصوص ادھم پور حلقہ کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔رہنماؤں نے اس بات پر تبادلہ خیال کیا کہ ووٹنگ مسائل پر مبنی ہوگی تاکہ ترقی اور روزگار کے مسائل کا ازالہ کیا جاسکے۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سابق وزیر نے کہا کہ ادھم پور پارلیمانی حلقہ پر ووٹنگ مسائل کی بنیاد پر ہوگی کیونکہ حلقہ کی اکثریت دیہی اور پہاڑی علاقوں پر مشتمل ہے۔
تاہم انہوں نے گول گلاب گڑھ کے ساتھ لاعلمی اور ناانصافی پر ناراضگی کا اظہار کیا جو ضلع کا درجہ دینے کے مطالبے کے سلسلے میں نظر انداز کر دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پارٹی اپنے منشور میں گول گلاب گڑھ کو ضلع کا درجہ دینے کے مطالبے کو شامل کرنے کے لئے پرعزم ہے اور وہ تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کے مسائل کو حل کرنے کے لئے روزگار کی پالیسی کے بارے میں ایک منصوبہ تیار کرے گی۔انہوں نے گول – سمبڑ کی خواہش کا بھی حوالہ دیا اور یہ مطالبہ کیا کہ اسے ایک مکمل سیاسی حلقہ قرار دیا جائے تاکہ لوگوں کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا موقع فراہم کر کے اور مناسب سرکاری فنڈز سے ان کے ترقیاتی مسائل کو حل کیا جا سکے ۔
ضلع رامبن میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ یہ جان کر افسوس ہوا کہ بڑی تعداد میں محنت کش بشمول ہنر مند اور غیر ہنر مند ریلوے سے فارغ کئے جانے کے بعد بے روزگار ہو گئے ہیں۔کھڑی، سنگلدان، بانہال، سمبڑ اور دیگر علاقوں میں نوجوانوںکے روزگار سے فارغ ہونے کی اطلاع ملی ہے جہاں ریلوے نے اپنے کارکنوں کو کام کی متبادل جگہ فراہم کیے بغیر باہرکاراستہ دکھا دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا، ’’جموں و کشمیر حکومت کو اس مسئلے پر غور کرنا چاہیے اور اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ فارغ کارکنوں کو جموں و کشمیر میں ان کے دیگر جاری منصوبوں میں ریل میں دوبارہ ایڈجسٹ کیا جا سکے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ خاص طور پر رامبن میں پڑھے لکھے لوگوں میں بے روزگاری ایک بڑا مسئلہ بن گیا ہے جس کے لیے حکومت کو کوئی منصوبہ بندی کرنی چاہیے۔تاہم انہوں نے لوگوں کو یقین دلایا کہ اپنی پارٹی جموں و کشمیر میں بے روزگار نوجوانوں کے لیے ایک پالیسی بنائے گی تاکہ انہیں خود انحصار بنانے کے لیے روزگار یا خود روزگار کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا