پروفیسرشہاب عنایت ملک نے چوتھی مرتبہ

0
163

صدرشعبہ اُردوجموں یونیورسٹی کاعہدہ سنبھالا
لازوال ڈیسک

جموں؍؍پروفیسرشہاب عنایت ملک ،پرنسپل انسٹی چیوٹ آف میوزک اینڈفائن آرٹس جموں یونیورسٹی نے چوتھی مرتبہ صدرشعبہ اُردوجموں یونیورسٹی کے عہدے کاچارج سنبھال لیاہے۔پیرکے روزعہدہ سابقہ صدرشعبہ اُردوجموں یونیورسٹی پروفیسرمحمدریاض احمدنے پروفیسرشہاب عنایت ملک کوصدرشعبہ اُردوکے عہدے کاچارج دیتے ہوئے نیک خواہشات کااظہارکیا۔اس موقعہ پرشعبہ کے دیگراساتذہ کرام ڈاکٹرچمن لال بھگت ،ڈاکٹرعبدالرشیدمنہاس،ڈاکٹرفرحت شمیم ،ڈاکٹرجاویداقبال، ڈاکٹرعبدالقیوم ،ڈاکٹراعجازاحمد،ڈاکٹرپرشوتم پال سنگھ کے علاوہ غیرتدریسی عملہ کے اراکین ،طلباء واسکالرس بھی موجودتھے۔عہدہ سنبھالنے کے بعدپروفیسرشہاب عنایت ملک کے دفترمیں انہیں مبارکباددینے پہنچے ادبائ،شعراء ودیگرلوگوں کابھاری رش رہا۔
پروفیسرشہاب عنایت ملک اس سے قبل تین مرتبہ صدرشعبہ اُردوکی ذمہ داری نبھاچکے ہیں اوراس وقت پرنسپل انسٹی چیوٹ آف میوزک اینڈفائن آرٹس جموں یونیورسٹی کے عہدے پراضافی ذمہ داری انجام دے رہے ہیں۔اس کے علاوہ پروفیسرموصوف اُردوکے نامورادیب ہیں اوراب تک ان کے 100سے زائدتحقیقی مقالے مختلف ادبی رسالوں اورکتابوں میں شائع ہوچکے ہیں۔پروفیسرشہاب عنایت ملک شعبہ اُردوجموں یونیورسٹی کے ششماہی تحقیقی مجلہ ’’تسلسل‘‘کے مدیراعلیٰ بھی ہیں اورصحافت کابھی وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔موصوف کے درجنوں کالم مختلف قومی اوربین الاقوامی اخبارات میں شائع ہوچکے ہیں۔
علاوہ ازیں پروفیسرشہاب عنایت ملک کشمیریونیورسٹی، پنجاب یونیورسٹی چندی گڑھ ،چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی میرٹھ کے ممبربورڈآف سٹڈیزاِن اُردواورڈھاکہ یونیورسٹی کے اُردوریسرچ جرنل اوروارانسی اُترپردیش کے ششماہی مجلہ ’’تحریک ِ ادب‘‘کے ادارتی بورڈکے رکن کے طورپربھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ پروفیسرموصوف پاکستان کے ایک موقراُردوششماہی ریسرچ جرنل ’’پاکستان جرنل آف میڈیا سائنسز‘‘کے ایڈیٹوریل اور ایڈوائزری بورڈ کے رُکن بھی ہیں۔پروفیسرشہاب ملک بین الاقوامی سیمیناروں میں شرکت کے سلسلے میں مختلف ممالک مثلاً مصر،انگلینڈ ،بنگلہ دیش ،موریشس اورپاکستان وغیرہ کے اسفاربھی کرچکے ہیں۔موصوف نے لگ بھگ 500 کے قریب قومی اوربین الاقوامی سیمیناروں میں شرکت کی ہے ۔پروفیسرموصوف دو درجن کے قریب کتابیں تصنیف وتالیف کرچکے ہیں۔حال ہی میں پروفیسرشہاب عنایت ملک کے اسفارکامجموعہ ’’اسفارِ شہاب‘‘کا کشمیری ترجمہ ،نامورشاعرومترجم پیارے ہتاش نے کرکے منظرعام پرلایاہے جس کی پذیرائی نہ صرف ہندوستان بلکہ عالمی سطح پراُردودنیامیں کی جارہی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا