اُبھرتے فٹبال کھلاڑیوں کیلئے سنہری موقع

0
65

جموں میں فٹبال کلب بنانے کیلئے چار اگست کو ٹرائیل ؛پانچ اگست کو کھلاڑیوں کی نامزدگی کا عمل شروع ہوگا
لازوال ڈیسک

جموں ؍؍ جموںا یک فٹ بال کلب بنانے کے لیے چار اگست کو ٹرائی لی جا رہی ہے سابق فٹ بال کھلاڑی اور دیگر اہم شخصیات کی جانب سے ریاست جموں کشمیر کے ایم اے سٹیڈیم میں 4 اگست یعنی سنیچر وار کو مختلف کھلاڑیوں کی ٹرائل لی جائے گی جو کہ چار بجے شروع ہو جائے گا اور پانچ اگست بروز اتوار صبح سات بجے سے کھلاڑیوں کا نامزدگی پروگرام شروع ہو جائے گا کشمیر میں اس طرح کی فٹبال ٹیم بنانے کے لیے جموں و کشمیر بینک جموں کشمیر پولیس اور سنیئر فٹ بال کھلاڑیوں کا اشتراک ہے جموں کشمیر فٹبال ایسوسئشن کی جانب سے بھی اس کلب کے بنانے کی اجازت دی گئی ہے۔ hkpdc کی جانب سے بھی کہا گیا ہے کہ اگر یہ بہترین کھلاڑی چننے میں کامیاب ہو جاتا ہے تو وہ جموں میں بھی کھیل سکیں گے ۔ جموں کشمیر فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر ضمیراحمد ٹھاکر شیخ محمود اور دوسروں کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی فٹبالر اورجموں وکشمیر سٹیٹ سپورٹس کونسل کے رکن ارون ملہوترہ کلب کیے بنانے میں متفق ہیں اوروہی کھلاڑیوں کے ٹرائل لیں گے۔بتایا گیا ہے کہ تمام خواہشمند حضرات اس کلب میں بغیر عمر کی پابندی حصہ لے سکتے ہیں اور جن کو یہاں پر سلیکٹ کر دیا جاتا ہے انہیں باقاعدہ ٹرینڈ کو چ فراہم کیے جائیں گے اور وہ مختلف ٹورنامنٹ اور لیگز میں حصہ لے سکیں گے ۔واضح رہے کے جموں ڈویڑن کے لئے ایک فٹبال لیگ بنائی جا رہی ہے جس میں مختلف زمروں کے کھلاڑیوں کو چناجائے گا اور یہ کھلاڑی ریاست جموں کشمیر میں ہونے والے ہر طرح کے فٹ بال ایونٹ میں حصہ لے سکے گے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا