دنیا کی سب لمبی چاپر بائیک بنگلور میں تیار؛ مسلم نوجوان کا کارنامہ

0
81

یواین آئی
بنگلوربنگلور کے ایک انٹرئیر ڈیزائنرذاکر خان نے 13فٹ لمبی بائک بنائی ہے ۔ 29 سالہ ذاکر خان اپنی بائک کو دنیا کی سب سے لمبی موٹر سائکل بتارہے ہیں۔ ذاکر نے اپنے شوق کے بارے میں کہتے ہیں کہ گھوسٹ رائڈر اور ٹر مینیٹر جیسی فلموں نے انہیں ایسی لمبی بائک بنانے کا آئڈیا دیا۔ ذاکر نے کہا کی انہیں کسٹمائز بائک ڈیزائن کرنے میں 45 دن لگے ۔ ایک نیوز چینل سے بات چیت میں ذاکر نے بتایا کہ اس سے قبل وہ 10 اور 11 فٹ لمبی بائک بناچکے ہیں۔ ذاکر خان نے اسے چاپر بائک کا نام دیا ہے ۔ تقریباً ساڑھے چار سو کلو وزن والی ان کی چاپر بائک کو جے پی نگر فیج 2 واقع درگا پر میشوری بی ایڈ گراونڈ میں نمائش کیلئے رکھا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس ون سیٹر بائک کو بنانے میں تقریباً ساڑھے سات لاکھ روپئے خرچ کئے گئے ۔ اسے 220 سی سی بائک انجن کی صلاحیت کسٹمائز چیسس کے ساتھ بڑھائی ہے ۔ ساتھ ہی یہ بائک 120 کلو میٹر فی گھنٹے کی ٹاپ اسپیڈ تک جاسکتی ہے ۔ اس بائک کو ذاکر نے گھر کے پاس واقع ورکشاپ میں بنایا ہے ؛ جس میں چھ فٹ لمبے سائلنسرس اور فوکرس ہیں۔بائک کی چوڑائی تقریباً ساڑھے پانچ فٹ ہے اور اس کے پچھلے پہئے میں منی ٹرک کا ٹائر لگا یا گیا ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا