الیکشن کمیشن نے عہدیداروں کے ساتھ انتخابات کے دوسرے مرحلے کا جائزہ لیا

0
83

کہاگرمی کے پیش نظر پولنگ اسٹیشنوں پر رائے دہندوں کی سہولت کے لئے ہر ممکن انتظامات کئے جائیں
یواین آئی

نئی دہلی؍؍الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے دوسرے مرحلے کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے جمعرات کو مرکزی مبصرین اور دیگر عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کی۔انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے 12 ریاستوں کے 88 پارلیمانی حلقوں میں 26 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے اور ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہوگی۔
کمیشن کی ریلیز کے مطابق، آج کی آن لائن جائزہ میٹنگ میں چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار اور دونوں الیکشن کمشنر گیانیش کمار اور سکھبیر سنگھ سندھو نے شرکت کی۔ ان شعبوں سے تعلق رکھنے والے 89 جنرل مبصرین، 53 پولیس مبصرین اور 109 اخراجات کے مبصرین نے اجلاس میں شرکت کی۔
کمیشن نے عہدیداروں سے سختی سے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ گرمی کے پیش نظر پولنگ اسٹیشنوں پر رائے دہندوں کی سہولت کے لئے ہر ممکن انتظامات کئے جائیں۔ اجلاس میں مبصرین سے کہا گیا ہے کہ وہ انتخابات کو آزادانہ اور منصفانہ انداز میں کرانے کے لیے کمیشن کی جانب سے پہلے ہی مطلع کردہ قواعد و ضوابط اور انتظامات پر عمل کریں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا